اسلام آباد(آن لائن) کسٹم حکام نے غیر ملکی سفارتخانوں کے نام پر منگوائی گئی3کروڑ مالیت کی شراب کی 2268بوتلیں برآمد کر لیں، میڈیا رپورٹس کے مطابق کسٹم حکام نے خفیہ اطلاعات پر کراچی کی بندرگاہ پر چھاپہ مارکر شراب
کی 2268بوتلیں برآمد کر لی ہیں 3کروڑ روپے مالیت کی یہ شراب لبنان، انڈونیشیا، شام اور نائیجریا کے سفارتخانوں کے نام پر منگوائی گئی تھی اور متعلقہ سفارتخانوں نے شراب کی بوتلوں سے لاتعلقی کا اظہار کر دیا ہے۔