پیر‬‮ ، 05 اکتوبر‬‮ 2026 

ڈی جی آئی ایس پی آر کا بیان  ہمارے حوصلے بلند کرنے کیلئے کافی ہے  خدا کرے ان کا بیان جنرل یحییٰ  جیسا نہ ہو،مولانافضل الرحمان نے معنی خیز دعویٰ کردیا

datetime 5  ستمبر‬‮  2019 |

اسلام آباد(آن لائن) جمعیت علمائے اسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ 18 ستمبر کو مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس ہوگا جس میں اسلام  آباد کی جانب آزادی  مارچ کیلئے تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔پریس کانفرنس کے دوران چارٹر  آف ڈیمانڈ کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ، مذہبی، جمہوری، مہنگائی، بے روزگاری اور کاروباری مسائل ہمارے مطالبات ہیں۔

ان کا کہنا تھا کیپٹن صفدر نے میاں نوازشریف کا پیغام پہنچایا کہ اکتوبر میں جس تاریخ کا بھی اعلان کیا جائے گا ن لیگ شانہ بشانہ ہوگی۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ حکمران جعلی بھی ہیں اور نااہل بھی۔ان کا کہنا تھا کہ میری گرفتاری سے آزادی مارچ پر کوئی فرق نہیں پڑے گا، دوسرا اور تیسرا قائد بھی موجود رہے گا کون ڈیل کر رہا ہے اور کون نہیں یہ چند دن میں واضح ہو جائے گا۔مولانافضل الرحمان نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی  آر نے کشمیر کے لیے جن جذبات کا اظہار کیا وہ ہمارے حوصلے بلند کرنے کیلیے کافی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جنرل یحیٰ خان نے بھی یہی باتیں کی تھی لیکن اگلے دن جنرل نیازی نے ہتھیار ڈال دیے تھے اور خدا کرے ان کا بیان اس طرح نہ ہو۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے والا بیان بھی حوصلہ افزا تھا اور خدا پاکستان کو اس پالیسی پر ثابت قدم رکھے۔ان کا کہنا تھا کہ ڈی جی آئی ایس پی  آر معیشت کی ذمہ داری اپنے سر نہ لیں یہ ان کی ملازمت نہیں، حکومت اس وقت حالت نزاع میں اور اس حالت میں کوئی بیان قبول نہیں ہوتا۔جے یو  آئی کے سربراہ نے کہا کہ کچھ بڑے لوگوں کے قرضے ایک  آرڈیننس سے معاف کرنا ایک مضحکہ خیز بیان تھا اور اب واپس لینے والے  آرڈیننس کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ 18 ستمبر کو مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس ہوگا جس میں اسلام  آباد کی جانب آزادی  مارچ کیلئے تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…