پیر‬‮ ، 07 اکتوبر‬‮ 2024 

عوام کا جینا محال ہوگیا،حکومت کے پہلے سال میں ملک بھر میں مہنگائی میں نمایاں اضافہ،ادارہ شماریات کے انتہائی تشویشناک انکشافات

datetime 5  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے پہلے سال میں ملک بھر میں مہنگائی میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا اور اس کی شرح 11.63 فیصد تک پہنچ گئی۔ادارہ شماریات کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق اگست 2018 کے مقابلے میں اگست 2019 میں ملک بھر میں مہنگائی کی شرح 5.84 سے بڑھ 11.63 فیصد ہوگئی۔اعداد و شمار کے مطابق

ایک سال میں 10 کلو گرام گندم 29 روپے اور آٹے کا 10کلوگرام کا تھیلا 39 روپے مہنگا ہوا،علاوہ ازیں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے پہلے سال میں باسمتی چاول کی قیمت میں 6 روپے فی کلوگرام اضافہ ہوا۔ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق اگست 2018 تا اگست 2019 تک گائے کا گوشت فی کلو گرام 45 روپے اور بکرے کا گوشت 84 روپے فی کلو گرام مہنگا ہوا جبکہ زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں 61 روپے اضافہ ہوا۔رپورٹ کے مطابق ایک سال میں تازہ دودھ اور دہی کی قیمت میں 7، 7 روپے فی کلو اضافہ ہوا اور ڈھائی کلو گرام کوکنگ آئل 82 روپے مہنگا ہوا۔ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق مسور کی دال 12روپے، مونگ کی دال 57، ماش کی دال 34 اور چنے کی دال 13 روپے فی کلو مہنگی ہوئی جبکہ ایک کلو گرام چینی کی قیمت میں 20 روپے تک اضافہ ہوا۔ادارہ شماریات کے مطابق ایک برس میں لہسن 133 روپے فی کلو، آلو 7 روپے، پیاز 23 روپے اور ٹماٹر 12 روپے فی کلو مہنگے ہوئے۔اعداد و شمار کے مطابق ایک سال میں 200 گرام چائے کی قیمت میں 16 روپے تک اضافہ ہوا جبکہ سگریٹ کا پیکٹ 25 روپے مہنگا ہوا۔



کالم



کوفتوں کی پلیٹ


اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…

مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ

مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…

ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج

ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…

راشد نواز جیسی خلائی مخلوق

آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!(آخری حصہ)

لی کو آن یو اہل ترین اور بہترین لوگ سلیکٹ کرتا…