بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

کابل میں نیٹو فوجی مشن کے ہیڈکوارٹرزکے قریب خود کش دھماکہ،متعدد امریکی فوجی ہلاک

datetime 5  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل( آن لائن )افغان طالبان نے کابل میں نیٹو فوجی مشن کے ہیڈکوارٹرز اور امریکی سفارت خانے کے قریب ایک بڑا حملہ کیا ہے، جس کے نتیجے میں کم از کم دس افراد ہلاک اور چالیس سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نصرت رحیمی کے مطابق یہ حملہ بارود سے بھری ایک چھوٹی بس کے ذریعے کیا گیا جبکہ تمام ہلاک شدگان عام شہری ہیں۔ ایک سرکاری بیان کے مطابق

اس حملے میں کم از کم بارہ گاڑیاں بھی تباہ ہو گئیں۔دوسری جانب طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ طالبان کے ایک خودکش حملہ آور نے افغان خفیہ ایجنسی کے مرکزی دفتر کو نشانہ بنایا اور یہ حملہ اس وقت کیا گیا، جب غیرملکی فورسز کا ایک قافلہ وہاں سے گزر رہا تھا۔افغان طالبان نے اس دھماکے میں 12امریکیوں اور 8 افغان فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔ گزشتہ تین روز کے اندر اس حساس اور محفوظ سمجھے جانے والے علاقے میں ہونے والا یہ دوسرا بڑا حملہ ہے۔ امریکا کے ساتھ کسی امن معاہدے کے انتہائی قریب پہنچنے کے باوجود طالبان ایسے بڑے حملوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔دریں اثنا کابل میں طبی حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ یاد رہے کہ افغان طالبان اور امریکا جس قدر امن معاہدے کے قریب پہنچ رہے ہیں، طالبان کے حملوں میں ویسے ہی اضافہ دیکھنے میں آتا جا رہا ہے۔ آج کا حملہ بھی ایک ایسے وقت پر کیا گیا، جب امریکا کے خصوصی مذاکرات کار زلمے خلیل زاد بھی کابل ہی میں موجود ہیں۔ وہ طالبان کے ساتھ ہونے والے ممکنہ معاہدے کے مسودے کے حوالے سے افغان صدر اشرف غنی اور نیٹو حکام کی رضامندی حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ اس ممکنہ معاہدے پر حتمی دستخط امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی رضامندی کے بعد ہی کیے جائیں گے۔گزشتہ پیر کے روز بھی طالبان نے اس بین الاقوامی کمپانڈ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی، جہاں غیرملکی اداروں کے دفاتر اور رہائش گاہیں واقع ہیں۔ اس حملے میں بھی سولہ افراد ہلاک اور ایک سو سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔ بعدازاں ایک مشتعل ہجوم نے ‘گرین ویلج نامی بین الاقوامی کمپانڈ کے ایک حصے پر حملہ کرتے ہوئے وہاں آگ بھی لگا دی تھی، جس کی وجہ سے تقریبا چار سو غیر ملکیوں کو ہنگامی طور پر وہاں سے نکال لیا گیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…