پیر‬‮ ، 29 ستمبر‬‮ 2025 

ملک بھر میں خودکشی کے رحجان میں تشویشناک حد تک اضافہ ، ایک سال میں خواتین سمیت کتنے ہزار افراد نے اپنے ہاتھوں جانیں لے لیں، رپورٹ میں ہوشربا انکشافات

datetime 5  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی)انسانی حقوق کی تنظیم کی سالانہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ملک بھر میں خودکشی کے رحجان میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے۔انسانی حقوق کی تنظیم کی حالیہ رپورٹ کے مطابق سال 18-2017 کے دوران ملک بھر میں خودکشی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔

ایک سال میں 950 خواتین سمیت دو ہزار 258 افراد نے اپنے ہاتھوں اپنی جانیں لے لیں۔بیشتر افراد نے نامساعد حالات، غربت اور گھریلو جھگڑوں سے تنگ آکر اپنی زندگی ختم کرلی جبکہ گزشتہ سال بھی یہ حالات بھی کچھ زیادہ مختلف نہیں تھے، جس میں 550 خواتین سمیت ایک ہزار 541 افراد نے خودکشی کی تھی۔رپورٹ کے مطابق رواں سال جنوری سے مئی تک، 5 ماہ کے عرصے میں بھی خودکشی کے 596 واقعات رپورٹ ہوئے جن میں 216 خواتین بھی شامل ہیں جبکہ ایسے افراد کی تعداد کہیں زیادہ ہے جنہوں نے خودکشی کی کوشش کی تاہم بروقت طبی امداد دے کر انہیں بچالیا گیا۔انسانی حقوق تنظیم کے اعدادوشمار کے مطابق ملک میں اوسطاً 12 سے 150 افراد ہر ماہ اپنے ہاتھوں اپنی جان لے رہے ہیں۔ بیشتر واقعات میں پھندے سے لٹک کر یا زہریلی دوا پی کر خودکشی کی گئی ہے۔دوسری جانب انسانی حقوق کے کارکنوں کا دعویٰ ہے کہ خودکشی کے بعض واقعات بعد میں قتل بھی ثابت ہوتے رہے ہیں۔ماہرین کے مطابق زہنی دبائو چاہے معاشی پریشانی کا ہو یا برے حالات سے نمٹنے میں ناکامی کا، خودکشی کی سب سے بڑی وجہ ثابت ہوتا ہے۔معاشرے میں اپنی زندگیوں کے خاتمے کے رحجان سے نمٹنے کیلئے سائنسی بنیادوں پر حل نکالنے کے علاوہ ایسے معاملات کی تفتیش کیلئے پولیس کو بھی جدید تربیت کی ضرورت ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…