بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

بھارت نے نئے قانون کے تحت مسعود اظہر اور حافظ سعید کو دہشت گرد قرار دے دیا

datetime 5  ستمبر‬‮  2019 |

نئی دہلی(این این آئی)بھارتی حکومت نے ایک نئے قانون کے ذریعے پاکستان میں قائم دو تنظیموں کے رہنماؤں کو سرکاری طور پر دہشت گرد قرار دے دیا ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارتی وزارت داخلہ نے بتایا کہ جیش محمد کے رہنما مسعود اظہر اور لشکر طیبہ کے بانی حافظ سعید احمد کو دہشت گرد قرار دے دیا گیا ہے۔ پاکستان نے ان دونوں تنظیموں کو پہلے ہی سے کالعدم قرار دے رکھا ہے۔بھارتی وزارت داخلہ کی طرف سے بتایا گیا کہ غیرقانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے ترمیمی ایکٹ میں ترمیم کرتے ہوئے ان دونوں

افراد کو باقاعدہ اور سرکاری طور پر دہشت گرد قرار دیا گیا ہے۔مسعود اظہر کو پہلے ہی سے اقوام متحدہ کی طرف سے بھی پابندیوں کا سامنا ہے۔بھارت میں منظور کیے گئے اس نئے قانون کے تحت حکومت کسی بھی ایسے شخص کو دہشت گرد قرار دے سکتی ہے، جو دہشت گردی کے کسی واقعے کی منصوبہ بندی یا تیاری میں ملوث رہا ہو یا اس نے ایسے کسی جرم کا ارتکاب کیا ہو۔ اس طرح ایسے افراد کو گرفتار کیا جا سکتا ہے، ان کے اثاثے منجمد کیے جا سکتے ہیں اور ان کے ملک چھوڑنے پر پابندی بھی عائد کی جا سکتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…