بدھ‬‮ ، 11 فروری‬‮ 2026 

پاک ایران تعلقات میں اہم موڑ،نئے دورکاآج آغاز

datetime 8  جون‬‮  2015 |

لاہور(نیوزڈیسک)وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کے درمیان برسوں کے تعطل کے بعد فریٹ ٹرین آج ( منگل ) سے دوبارہ سفر کا آغاز کرے گی ،ابتدائی طور پر ہر ہفتے ایک ٹرین چلے گی جو پاکستان سے چاول اور دوسری اشیاءاور واپسی پر ایران سے گندھک ،تارکول اور کیمیکل پاکستان لائے گی ،ٹرین کے ذریعے ایران سے 14‘15روپے فی لیٹر کے حساب سے دو ہزار لیٹر تیل بھی خریدیں گے جسے ہم 5ہزار لیٹر پر لانا چاہتے ہیں ،محکمہ ریلوے آئی سی یو سے باہر نکل آیا ہے اور حکومت کی طرف سے پسنجر او ر فریٹ کے شعبوں میں دئیے گئے آمدنی کے ہدف سے زیادہ کما چکے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ رو ز ریلوے ہیڈ کوارٹر میں محکمے کے اعلیٰ افسران کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ جب میں نے بطور وزیر ریلوے چارج سنبھالا تھا تو میڈیا کے سامنے اعلان کیا تھاکہ اگر میں دو سالوں میں ریلوے کی حالت میں خاطر خواہ بہتری نہ لا سکا تو مجھے بطور وزیر ریلوے بلکہ کابینہ میں کام کرنے کا بھی کوئی حق نہیں ۔ پہلے پہل ہم نے انڈین ماڈل کو سٹڈی کیا تھا اور میرا خیال تھا کہ میں اپنی ٹیم کے ہمراہ نظام کا جائزہ لینے بھارت بھی جاﺅں لیکن پھر میں نے سوچا کہ پاکستان ماڈل کیوں نہیں بن سکتا ۔ ہم عزم او رنیک نیتی کے ساتھ چلے اور آج ریلوے کی ایک پختہ شکل پوری قوم کے سامنے آ چکی ہے ۔ اگر ہم اعتماد کے ساتھ قدم سے قدم او رکاندھے سے کاندھا ملا کرچلیں تو ہم تبدیلی لا سکتے ہیں او رہمارا سفر مثبت سمت جاری ہے اگر بعد میں آنے والے بھی انہی خطوط پر چلتے رہے تو انشا اللہ وہ دن آئے گا جب پاکستان ریلوے خطے کی بہترین ریلوے میں شامل ہو جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ہم ریلوے کو ملک گیر لنک کرنا چاہتے ہیں اسکے لئے ایم ایل I‘IIاور IIIکا منصوبہ ہے اسکے بعد ایم ایل IVبنانے کا منصوبہ ہے ۔ پاک چین اکنامک کوریڈور میں ہمارے چائنیز پارٹنر نے

 



کالم



شوگر کے مریضوں کے لیے


گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…