ہفتہ‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2025 

کرد میئروں کے ساتھ تعاون پرترک وزیرداخلہ کی استنبول کے میئرکودھمکی

datetime 4  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

استنبو ل /انقرہ(این این آئی)ترکی کے وزیرداخلہ سلیمان صویلو نے حزب اختلاف سے تعلق رکھنے والے استنبول کے میئر کو کرد میئروں کی مدد کرنے پرسخت نتائج کی دھمکی دی ہے اورکہاہے کہ پانچ ماہ قبل بلدیاتی انتخابات میں منتخب ہونے والے کرد میئروں کے دہشت گردوں کے ساتھ روابط ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گذشتہ ماہ ترکی کی حکومت نے کردوں کی حامی پیپپلز ری پبلیکن پارٹی کے دیار بکر، وان اور ماردین کے منتخب میئروں کو ان کے عہدوں سے ہٹا کر ان کی جگہ حکومت نواز افراد کو میئر مقرر کردیا تھا۔ ترک پولیس نے اپوزیشن سے تعلق رکھنے والے 400 افراد کو حراست میں

لیا ہے جن پر دہشت گردوں کے ساتھ روابط کا الزام عاید کیا گیا ہے۔دوسری جانب استنبول بلدیہ کے میئر اکرم امام اوگلو نے اپوزیشن کے منتخب بلدیاتی نمائندوں کو برطرف کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے غیرقانونی اور جمہوری روایات کے خلاف قرار دیا ہے۔خیال رہے کہ اکرم امام اوگلو نے ترک کے اسلام پسند صدر طیب ایردوآن کو رواں سال جون میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں بدترین شکست سے دوچار کیا تھا۔اوگلو کا تعلق ترکی کی پیپلز ری پبلیکن پارٹی سے ہے۔ ترک حکومت نے ان پر بھی کردوں کی حمایت اور حکومت کی طرف سے دہشت گرد قرار دی گئی تنظیموں کو پناہ دینے کا الزام عاید کیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…