منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

صلاح الدین کے جسم پر گرم استری کے نہیں بلکہ فارنزک سائنس ایجنسی کیلئے لئے گئے جلد کے نمونوں کے نشان ہیں، سوشل میڈیا پر وائرل تصویروں کی اصل کہانی سامنے آگئی

datetime 4  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(ذرائع سے) صلاح الدین کا پوسٹ مارٹم شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان کے ایم ایس کی سربراہی میں چار رکنی ڈاکٹرز کے میڈیکل بورڈ نے انجام دیا۔  جسم کے 7 مختلف مقامات پر جلد کی بد رنگی سامنے آئی جو کہ مرنے کے بعد جسم پر نمودار ہونا ایک نیچرل عمل ہے۔ انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی تصویروں سے یہ تاثر دیا جارہا ہے کہ تشدد کے دوران صلاح الدین کو گرم استری سے جلایا گیا، جب کہ جلد اترنے کے نشان اس وجہ سے نظر آرہے ہیں کہ پنجاب فارنزک

سائینس ایجنسی کو صلاح الدین کی جلد کے نمونے بھیجے گئے ہیں، تاکہ شفاف طریقے سے اس کی جانچ ہوسکے اور ذمہ داروں کا تعین کیا جاسکے۔ دوسری جانب ریڈیلوجی رپورٹ کے مطابق جسم کے کسی حصہ میں فریکچر نہیں ہے، اور کسی اندرونی چوٹ یا بلیڈنگ بھی سامنے نہیں آئی۔ غیر حتمی رپورٹ کے مطابق موت کی وجہ تشدد نہیں۔ البتہ کیمیکل ایگزامینر اور پنجاب فارنزک سائنس ایجنسی کی رپورٹ سے اصل ذمہ داروں کا تعین کیا جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…