کراچی(آن لائن) پاک بحریہ کے اہتمام ملکی دفاع میں جدید ٹیکنالوجی اور جنگی صلاحیتوں سے آراستہ ”کارویٹ“ جنگی جہاز نے شمولیت اختیارکر لی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق منگل کے روز پاک بحریہ کے لئے بنائے جانے والے دوسرے 2300 ٹن وزنی جنگی جہاز ”کارویٹ“ کی رومانیہ میں لانچنگ کر دی گئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی چیف آف سٹاف (پرسنل) وائس ایڈمرل اطہر مختیار سے
مہمان خصوصی نے جہازوں کی تیاری میں ڈامن شپ یارڈ (رومانیہ) کے تعاون اور صلاحیتوں کی تعریف کی۔ وائس ایڈمرل نے کہا کہ جہازوں کی شمولیت سے ملکی بحری سرحدوں کے دفاع اور جنگی صلاحیتوں میں اضافہ ہو گا۔ ترجمان کے مطابق کارویٹ جہاز جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ درمیانے سائزاور وزن کے جہاز ہیں۔ جہازسکیورٹی پروٹول سمیت مختلف آپشنز کے لئے استعمال ہوتے ہیں۔