اسلام آباد (این این آئی) نیشنل پریس کلب اسلام آباد نے کینسرمیں مبتلا زیر علاج صحافی سے متعلق تضحیک آمیززبان استعمال کرنے پر وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید پر پریس کلب میں آمد اور ان کی پریس کانفرنس پر عارضی پابندی عائد کردی۔این پی سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ
مذکورہ فیصلہ این پی سی کے صدر شکیل قرار نے جیو ٹی وی کے ویڈیو صحافی ناصر سے ملاقات کرنے کے بعد کیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ زیر علاج صحافی نے شکیل قرار کو آگاہ کیا کہ شیخ رشید نے چند روز قبل ہسپتال کا دورہ کیا اور جب ایک صحافی نے شیخ رشید کو مطلع کیا کہ کینسر میں مبتلا ایک صحافی بھی اسی ہسپتال میں زیرعلاج ہے تو وفاقی وزیر نے ’توہین آمیز جملے کہے جس سے ناصر کے جذبات مجروح‘ ہوئے۔اعلامئے میں کہا گیا کہ ’وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کی راولپنڈی اسلام آباد میں کوریج اور نیشنل پریس کلب اسلام آباد اور راولپنڈی کیمپ آفس میں داخلے پر ایک ہفتے کیلئے پابندی عائد کردی گئی ہے‘۔این پی سی نے وفاقی وزیر کی جانب سے ’زندگی کی کشمکش میں مبتلا ویڈیو جرنلسٹ کیلئے توہین آمیز جملوں‘ کی شدید مذمت کی۔علاوہ ازیں اسلام آباد پریس کلب نے دیگر صوبوں میں قائم پریس کلب اور رپورٹرز، ویڈیو اور فوٹو جرنلسٹ سے اپیل کی کہ وہ بھی شیخ رشید کی کوریج اور ان کی پریس کلب میں آمد پر پر ایک ہفتے کی پابندی عائد کریں۔ نیشنل پریس کلب اسلام آباد نے کینسرمیں مبتلا زیر علاج صحافی سے متعلق تضحیک آمیززبان استعمال کرنے پر وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید پر پریس کلب میں آمد اور ان کی پریس کانفرنس پر عارضی پابندی عائد کردی۔این پی سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ فیصلہ این پی سی کے صدر شکیل قرار نے جیو ٹی وی کے ویڈیو صحافی ناصر سے ملاقات کرنے کے بعد کیا۔