پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

سرکاری ہسپتالوں کی نجکاری،او پی ڈی کے بعد ایمرجنسی کیلئے بھی مفت سہولیات ختم کرنے کے حکومتی فیصلے کیخلاف احتجاج شروع، بڑا اعلان کردیاگیا

datetime 3  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) پیپلز پارٹی پنجاب نے بھی سرکاری ہسپتالوں کی بالواسطہ نجکاری کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ غریبوں سے علاج اور ٹیسٹوں کی مفت سہولت واپس لینا ظلم ہے۔ پنجاب کے جنرل سیکرٹری چوہدری منظور احمد نے کہاکہ سلیکٹڈ حکومت نے پہلے مرحلے پر او پی ڈی کی مفت سہولیات ختم کی۔حکمران اگلے مرحلے پر ایمرجنسی کیلئے بھی مفت سہولیات ختم کرنے والے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ تجارت پیشہ بورڈ آف ڈائریکٹر

مسلط کرکے پروفیشنل ڈاکٹرز کو بے وقعت کیا جا رہا ہے۔سرکاری ہسپتالوں کو نجی ہسپتالوں کے سفاک ما حول میں بدلنے کی سازش ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس قانون سے ینگ ڈاکٹرز اور پیرامییڈکس کی نوکریاں بھی خطرے میں پڑ گئی ہیں۔یہ ظالمانہ قانون پنجاب اسمبلی سے منظوری کے بغیر نافذ کیا گیا۔پیپلز پارٹی اس سفاکانہ اقدام کے خلاف پنجاب اسمبلی میں بھرپور احتجاج کرے گی اور اس قانون کیخلاف احتجاج کیلئے جلد لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…