پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

وزارت خارجہ میں قائم کشمیر سیل کا پہلا اجلاس،سول و عسکری حکام،سیکریٹری خارجہ سمیت وزارتِ خارجہ کی شرکت،مقبوضہ کشمیر سے متعلق اہم فیصلے کرلئے گئے

datetime 3  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر،وزارتِ خارجہ میں قائم کشمیر سیل کا پہلا اجلاس وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت ہوا جس میں وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم،سول و عسکری حکام،سیکریٹری خارجہ سمیت وزارتِ خارجہ کے سینئر حکام نے شرکت کی۔اس خصوصی سیل کے قیام کا مقصد مقبوضہ جموں و کشمیر سے متعلقہ تازہ ترین صورتحال پر غور و خوض کرنا اور

ملکی خارجہ پالیسی کی ترجیحات کے پیش نظر، مقبوضہ جموں و کشمیر کے حوالے سے موثر حکمت عملی وضع کرنے کے حوالے سے ضروری معاونت فراہم کرنا ہے اجلاس میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال، اور پاکستان کی اب تک کی جانے والی سفارتی کاوشوں کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں کشمیر کونسل کے اجلاس میں سامنے آنے والی تجاویز، چیرمین سینٹ کمیٹی برائے امور خارجہ، اور معزز ممبران پارلیمنٹ کی جانب سے موصول ہونے والی مختلف تجاویز کا بھی جائزہ لیا گیا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے حوالے سے ہندوستان کا بیانیہ مسلسل تبدیل ہوتا آ رہا ہے جبکہ پاکستان کا نقطۂ نظر یکساں، واضح، اور دوٹوک ہے۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ دوران اجلاس مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو دنیا بھر میں مختلف فورمز پر اجاگر کرنے کیلئے مختلف پہلوؤں پر مشاورت کی گئی۔وزیر خارجہ نے کہاکہ پاکستان مقبوضہ جموں و کشمیر کے نہتے مسلمانوں کو بھارتی بربریت سے نجات دلانے اور ان کی حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد میں ان کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی معاونت جاری رکھے گا۔



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…