اسلام آباد (این این آئی) وزارت اطلاعات نے غلط خبروں کے تدارک کیلئے پاک نیوز کے عنوان سے ایک موبائل اپلی کیشن لانچ کر د ی۔ منگل کو کابینہ اجلاس میں معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ غلط خبروں کے تدارک کیلئے پاک نیوز کے عنوان سے ایک موبائل اپلی کیشن لانچ کر دی گئی ہے تاکہ غلط خبروں کی فوری تصحیح کی جا سکے۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ غلط خبروں کی حوصلہ شکنی اور کردار کشی کی روش کی حوصلہ شکنی کے لئے ضروری ہے کہ اس سلسلے کے لئے ایک منظم و موثر نظام موجود ہو۔