اسلام آباد (این این آئی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت کیلئے فضائی حدود بند کر نے کا فیصلہ نہیں کیا تاہم آپشن موجود ہے،ائیر سپیس بند کرنے کا فیصلہ اپنی مرضی اور مناسب وقت پر کرینگے۔ بدھ کو وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے
پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کلبھوشن یادیو کو عالمی عدالت انصاف کے حکم پر قونصلر رسائی دی۔ انہوں نے کہاکہ بنگلہ دیش نے مقبوضہ کشمیر میں مسلسل کرفیو کو ناقابل قبول قرار دیدیا۔ انہوں نے کہاکہ بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ سے بات ہوئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ بھارت کیلئے ایئر سپیس بند کرنے کا فیصلہ تاحال نہیں کیا۔ انہوں نے کہاکہ بھارت کیلئے ائیر سپیس بند کرنے کا آپشن موجود ہے۔ انہوں نے کہاکہ ائیر سپیس بند کرنے کا فیصلہ اپنی مرضی اور مناسب وقت پر کرینگے۔ انہوں نے کہاکہ بھارت نے آسام میں نسل کشی کا آغاز کردیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایرانی وزیر خارجہ سے بات ہوئی ہے۔انہوں نے کہاکہ بھارت سے ان حالات میں دو طرفہ بات چیت نہیں ہوسکتی،بھارت کو مسلسل عالمی فورمز پر ناکامی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر عالمی انسانی حقوق کونسل میں جارہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان مقبوضہ کشمیر میں کرفیو ختم کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بدھ کو سعودی عرب یو اے ای کے وزرائے خارجہ آرہے ہیں۔