ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

”حکومت اسی کی ہوتی ہے جو بہتر ہو اور فوج بہتر ہے“ فواد چودھری کی کھری کھری باتیں، حکومت میں اختلاف کا اعتراف کر لیا، چونکا دینے والے انکشافات

datetime 3  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف کھل کر میدان میں آگئے،انکا کہنا تھا کہ انہیں جانتا ہی کون ہے، اگر آپ گورننس سے مطمئن نہیں تو اس کا مطلب ہے کہ آپ وزیر اعلیٰ سے بھی مطمئن نہیں ہیں۔

نجی ٹی وی کو انٹرویو میں وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ عثمان بزدار کو جانتا کون ہے؟ بزدار صاحب کو صرف میں ہی نہیں بلکہ پی ٹی آئی کی اکثریت نہیں جانتی، عثمان بزدار تو الیکشن کے وقت سامنے آئے۔ انہوں نے صوبوں کی گورننس سے مراد وزیر اعلیٰ کو قرار دیا اور کہا کہ اگر آپ گورننس سے مطمئن نہیں تو اس کا مطلب ہے کہ آپ وزیر اعلیٰ سے بھی مطمئن نہیں ہیں، وزیر اعلیٰ کے پاس ڈکٹیٹر جیسی طاقت ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم ہمارے قابل احترام لیڈر ہیں، ان کا حکم ماننا پڑتا ہے لیکن ضروری نہیں ہے کہ جوہورہا ہو آپ اس سے اتفاق بھی کریں۔فواد چوہدری نے سول ملٹری تعلقات اور فوج کی مداخلت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اسی کی ہوتی ہے جو بہتر ہو اور فوج بہتر ہے، ادارے ٹھیک ہونے تک سول ملٹری تعلق برابر کا نہیں ہوسکتا، اس وقت سول اور ملٹری تعلقات مثالی ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ چیف سیکرٹری کا عہدہ ختم کرکے وزرا کو طاقتور کیا جائے۔وفاقی وزیر نے نیب قوانین کی تبدیلی پر اظہار عدم اطمینان کیا اور کہا کہ کسی خاص مقصد یا بندے کیلئے قانون کو تبدیل نہیں کیا جانا چاہیے، وہ نیب کو پرائیویٹ لوگوں سے دور رکھنے کے حق میں بھی نہیں ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو اسلام آباد میں دھرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…