پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان کا مستقبل اورجمہوریت آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے دوٹوک اعلان کردیا

datetime 3  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی)آرمی چیف جنرل قمر جاوید نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ پاکستان کا مستقبل جمہوریت سے ہی وابستہ ہے،پاکستان کا مستقبل نوجوانوں کے ہاتھوں میں ہے اور اس کی سمت کا تعین نوجوان بحیثیت رہنما کریں گے،کسی مذہب میں بھی کسی کا حق مارنے کی اجازت نہیں، اخلاقی قوت فوجی قوت سے زیادہ ہوتی ہے،ہمارے نوجوان بہت مضبوط ہیں جو سمندر کا رخ تبدیل کرسکتے ہیں۔ منگل کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے راولپنڈی میں سندھ سے آئے نوجوانوں کے وفد نے ملاقات کی۔نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ سندھ، پاکستان کی جان ہے کیونکہ قیام پاکستان میں سندھ کا ایک بہت اہم کردار تھا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ہمارے جوان بہت جفاکش، محنتی اور بہت وفادار جوان ہیں، اگر ہم اپنے آپ کو ایمانداری سے نہیں دیکھیں گے تو کوئی ہماری مدد نہیں کرے گا۔جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا کہ ہماری فوج میں میرٹ کا نظام ہے، ہم نے پاکستان کو وہاں لے جانا ہے جو اس کا حق بنتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ سب کو سوچنا پڑے گا کہ ہم نے اگر پاکستان کو آگے لے کر جانا ہے تو میرٹ کی بنیاد پر لے کر جانا ہے کیونکہ محنت کا کوئی نعم البدل نہیں ہے۔آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل نوجوانوں کے ہاتھوں میں ہے اور اس کی سمت کا تعین نوجوان بحیثیت رہنما کریں گے۔انہوں نے کہاکہ جس سمت میں نوجوان جائیں گے،پاکستان اسی سمت میں جائے گا۔انہوں نے کہاکہ کامیاب آدمی پانی کے رخ کے مخالف چلتا ہے اور اس کی راہ میں بہت رکاوٹیں ہوتی ہیں۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ میں جب امریکا گیا تو کہا گیا آپ کی فوج نے بہت اچھا کام کیا، آپ نے ملک سے دہشت گردوں کے خاتمہ کرنے میں کس طرح کامیاب ہوئے۔انہوں نے پاکستانی ماؤں کو خراج تحسین پیش کیا کہ ہماری ماؤں کے بچے ملک پر جان نچھاور کرنے کیلئے تیار رہتے ہیں اور ہمارے جوان ایسے ہیں کہ میں ان سے پسینہ مانگتا ہوں تو

وہ خون دیتے ہیں۔آرمی چیف نے کہا کہ ہماری فوج کا اصول ہے کہ ہمارا افسر ہمیشہ سب سے آگے ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا میں سب سے پہلا رشتہ انسانیت کا ہوتا ہے اور کسی مذہب میں بھی کسی کا حق مارنے کی اجازت نہیں، اخلاقی قوت فوجی قوت سے زیادہ ہوتی ہے۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ہم نے کراچی کو دہشت گردوں سے آزاد کروایا، پاکستان کا مستقبل جمہوریت سے ہی وابستہ ہے یہ تبدیلی کا آغاز ہے۔پاک فوج کے سربراہ نے کہا کہ ہمارے نوجوان بہت مضبوط ہیں جو سمندر کا رخ تبدیل کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں نوجوانوں کو اس سطح پر لانا ہے کہ جہاں ہماری آواز سنی جاسکے، ہمارا ایک مقام ہو، دنیا میں انقلاب صرف نوجوان لاتے ہیں۔



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…