لاہور3 ستمبر:وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے زیر حراست بعض ملزموں کی مبینہ پولیس تشدد سے ہلاکتوں کے واقعا ت پرشدید برہمی کا اظہار کیاہے-وزیراعلیٰ نے تشدد کے ذمہ دار پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کاحکم دیا ہے-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاکہ ذمہ دار پولیس اہلکارو ں کے خلاف قانون کے مطابق بھی کارروائی عمل میں لائی جائے۔وزیراعلیٰ
نے اس ضمن میں انسپکٹر جنرل پولیس کو ہدایات جار ی کر دی ہیں -انہوں نے کہاکہ زیر حراست ملزمان کے خلاف قانون کے تحت کارروائی ہونی چاہیے، ماورائے قانون کوئی اقدام قابل قبول نہیں -تشدد جیسے غیر انسانی فعل کی اجازت قانون نہیں دیتا – انہوں نے کہاکہ قانون کے رکھوالوں کو قانو ن ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جاسکتی اورآئندہ ایسا واقعہ ہوا تو ذمہ دار متعلقہ ایس پی ہوگا