پیر‬‮ ، 30 مارچ‬‮ 2026 

مقبوضہ کشمیرکو بھارتی محاصرے میں ایک ماہ مکمل، بازار اور پبلک ٹرانسپورٹ بند، نظام زندگی مکمل طورپرمفلوج،شدید جھڑپیں، متعدد زخمی

datetime 3  ستمبر‬‮  2019 |

سرینگر(این این آئی)مقبوضہ کشمیرکوقابض بھارتی فورسزکے محاصرے میں ایک ماہ مکمل ہو گیا ہے جہاں 5اگست کے بعد سے عائد مواصلاتی بلیک آؤٹ اور کرفیو کے باعث نظام زندگی مکمل طورپرمفلوج ہوکر رہ گیا ہے جبکہ بازار اور پبلک ٹرانسپورٹ بند ہیں۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق انٹرنیٹ، موبائیل فون،ٹیلی فون اور ٹی وی چینل مسلسل بند ہونے کے باعث وادی کشمیر اور جموں کے پانچ اضلاع کا بیرونی دنیا سے رابطہ منقطع ہے۔بھارت نے 5اگست کو جموں وکشمیر کی خصوصی

حیثیت منسوخ کرنے کے بعد مقبوضہ علاقے میں سخت پابندیاں عائد کر دی تھیں۔لوگوں کو خوراک، ادویات اور دیگر اشیائے ضرویہ کی شدید قلت کا سامنا ہے جس کی وجہ سے مقبوضہ علاقے میں بدترین انسانی بحران دستک دے رہا ہے۔ سفری پابندیوں اور ہسپتالوں میں ادویات کی کمی کی وجہ سے مریض موت کے منہ میں جارہے ہیں۔ پابندیوں سے مقبوضہ کشمیر کے تاجروں کو بھی شدید نقصانات کا سامنا ہے کیونکہ ان کی دکانیں اور تجارتی ادارے گزشتہ ایک ماہ سے بند ہیں۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ نقل و حرکت کی آزادی اور موبائیل اور انٹرنیٹ سروسز کی عدم دستیابی کے باعث معمول کی کاروباری سرگرمیاں ممکن نہیں۔ صرف جموں میں صنعتوں کو تقریباپانچ ارب روپے کا نقصان ہوچکاہے۔ کرفیو اورپابندیوں کے باوجود کشمیری نوجوانوں نے پلوامہ، گاندربل، پونچھ اور راجوری کے اضلاع میں سڑکوں پر نکل کر بھارت مخالف مظاہرے کئے۔ بھارتی فورسز کے اہلکاروں کے ساتھ جھڑپوں میں بیسیوں نوجوان زخمی ہو گئے۔ گزشتہ ایک ماہ کے دوران 11ہزار سے زائد سیاسی رہنماؤں اور کارکنوں کو گھروں یا جیلوں میں نظربند کردیا گیا ہے۔قابض فورسز نے شبانہ چھاپوں کے دوران بارہ سال کی عمرتک کے بچوں کی بڑی تعدادکو گرفتارکرکے نامعلوم مقامات پر منتقل کردیا ہے۔ یرغما ل بنائے گئے نوجوانوں کے اہلخانہ کواپنے بچوں کے بارے میں کوئی معلومات نہیں کہ

وہ کہاں اور کس حال میں ہیں۔ دریں اثناء برطانیہ سے شائع ہونے والے روزنامے”دی انڈیپنڈنٹ“ نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے شکارافراد کے حوالے سے بتایا کہ بھارتی فوجی کشمیری نوجوانوں پر شدید تشدد کرتے ہیں۔اخبار نے کہاکہ نوجوانوں کو ننگا کرکے لاٹھیوں، بندوق کے بٹوں اور لاتوں سے ماراجاتا اوربجلی کے جھٹکے دیے جاتے ہیں۔ انہیں کیچڑ ملا پانی پینے پر مجبورکیا جارہاہے۔ ادھردلی کی ایک عدالت نے نریندر مودی حکومت کی ہاں میں ہاں ملاتے ہوئے جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر پرپابندی کی توثیق کردی ہے۔ دلی ہائی کورٹ کے جج کی سربراہی میں قائم ٹریبونل نے بھارتی حکومت کے فیصلے کوبرقرار رکھتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی آزادی پسند سرگرمیوں میں ملوث رہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایران کے لیے واحد آپشن


بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…