اسلام آباد( آن لائن )سی پیک منصوبہ کے تحت 129 ارب کی لاگت سے تیار ہونے والی285 کلومیٹر طویل ڈیرہ اسماعیل خان۔ہکلہ موٹروے کو ٹریفک کے لئے اگلے سال جون میں کھول دی جائے گی۔سرکاری حکام کے مطابق سی پیک منصوبہ میں شامل ڈیرہ اسماعیل خان ہکلہ موٹروے پراجیکٹ پر کام تیزی سے جاری ہے اور اسے اپنے ہدف کے مطابق جون 2020 میں مکمل کرکے ٹریفک
کے لئے کھول دیا جائے گا۔ڈیرہ اسماعیل خان۔ہکلہ موٹروے پراجیکٹ سی پیک کے انفراسٹریکچر کی بہتری سے متعلق پراجیکٹس میں شامل ہے۔ یہ موٹروے تکمیل کے مرحلے کے بعد نہ صرف ڈیرہ اسماعیل خان کو فتح جنگ کے توسط سے اسلام آباد سے ملانے میں معاون ثابت ہوگا بلکہ پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے دور دراز علاقوں کو بھی معاشی ترقی کے نئے مواقع فراہم کرے گا۔