تہران( آن لائن )ایران کے صدر حسن روحانی نے امریکہ کے ساتھ دوطرفہ مذاکرات کو مکمل طور پر خارج از امکان قرار دے دیا۔فرانسیسی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ سے خطاب میں صدر روحانی نے کہا کہ ان کا ملک اصولی طور پر دو طرفہ مذاکرات کے خلاف ہے۔
ایرانی صدر نے اپنے خطاب کے دوران یہ اعلان بھی کیا کہ ایران کے جوہری پروگرام پر معاہدے کے حوالے سے جاری مذاکرات کے جمعرات تک کوئی نتائج نہ برآمد ہونے کی صورت میں ایران آنے والے دنوں میں 2015 میں طے پانے والے اس تاریخی معاہدے کی مزید شرائط سے دستبردار ہو جائے گا۔