کراچی(سی پی پی) ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی اسامہ قادری کی گاڑی پر قلندریہ چورنگی کے نزدیک فائرنگ کردی تاہم وہ محفوظ رہے۔تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی اسامہ قادری کی گاڑی پر قلندریہ چورنگی کے قریب نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کردی۔ اس حوالے سے اسامہ قادری نے
مدد گار 15 پولیس کو بتایا کہ وہ انڈہ موڑ سے قلندریہ چوک کی جانب جا رہے تھے کہ اس دوران موٹر سائیکل سوار ملزمان نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کی اور موقع سے فرار ہوگئے تاہم وہ اس حملے میں محفوظ رہے۔پولیس کے مطابق اس حوالے سے شارع نور جہاں پولیس تمام پہلووں پر تحقیقات کر رہی ہے۔