اسلام آباد (این این آئی) ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹ اسلام آباد نے جج ارشد ویڈیو سکینڈل کیس میں میاں طارق کے جو ڈیشل ریمانڈ میں چودہ روز کی توسیع کردی۔ پیر کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد، جج ارشد ملک ویڈیو سکینڈل کیس میں ملزم میاں طارق کا جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر جج شائستہ کنڈی کی عدالت میں پیش کیا گیا،میاں طارق پر احتساب عدالت کے سابق جج محمد ارشد ملک کی ویڈیو بنانے کا الزام ہے۔ دور ان سماعت ایف آئی اے تفتیشی ٹیم کا
کوئی افسر پیش نہ ہوا۔ عدالت نے میاں طارق کے جوڈیشل ریمانڈ میں چودہ دن کی توسیع کرتے ہوئے 16 ستمبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔ملزم میاں طارق نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ بقول جج ارشد ملک سے میری دو ملاقاتیں ہوئیں،ارشد ملک سے میری ایک دفعہ ملاقات ہوئی،جب ملاقات ہوئی تب میں نجی موبائل فون کی فرنچائز چلاتا تھا۔ انہوں نے کہاکہ میرا ویڈیو سکینڈل سے کوئی تعلق نہیں۔انہوں نے کہاکہ میں اپنے خاندان کے لیے بہت پریشان ہوں۔