جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

ماڈل کسٹم کلکٹریٹ پورٹ محمد بن قاسم نے اگست 2019 کے لیے مختص ریوینو ٹارگٹ سے تین فیصد زائد ریونیو جمع کر لیا

datetime 2  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی( آن لائن )ماڈل کسٹم کلکٹریٹ پورٹ محمد بن قاسم نے اگست 2019 کے لیے مختص ریوینو ٹارگٹ سے تین فیصد زائد ریونیو جمع کر لیا۔اگست 2019 میں ماڈل کسٹم کلکٹریٹ پورٹ محمد بن قاسم کا ریونیو ٹارگٹ چون ارب اٹھائیس کروڑ ستر لاکھ روپے تھا جسے ماڈل کسٹم کلکٹریٹ پورٹ محمد بن قاسم نے نہ صرف حاصل کر لیا بلکہ اس میں تین فیصد کا اضافہ بھی دیکھنے میں آیا اور ادارے نے پچپن ارب اکیانوے کروڑ چالیس لاکھ روپے کا ریونیو حاصل کیا۔اس ٹارگٹ کا حصول کلیکٹر کسٹمز پورٹ

محمد بن قاسم جناب ممتاز کھوسہ صاحب کی ہداہت پر ان کے ماتحت افسران اور عملے کی درآمد کنندہ کو تیز اور سہل کلیئرنس کی سہولیات کی فراہمی سے ممکن بنایا گیا ہے۔چیف کلکٹر اپریزمنٹ ساوتھ محترمہ ثریا احمد بٹ نے مطلوبہ ریوینو ٹارگٹ سے زیادہ ریونیو حاصل کرنے پر کلکٹر ممتاز کھوسہ صاحب اور ان کے ماتحت افسران اور عملے کی کوششوں کو سراہا اور رواں مالی سال کے لیے پورٹ قاسم کلکٹریٹ کے ریوینو ٹارگٹ کو حاصل کرنے کے لئے اسی جذبے کو جاری رکھنے کی ہدایت دی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…