چین نے پاکستانیوں کوپہلی مرتبہ کتنے سالوں کا ورکنگ ویزا جاری کردیا

2  ستمبر‬‮  2019

بیجنگ(این این آئی) چین کے صوبے ژیجیانگ کے شہر یی وو کی انتظامیہ نے ایک پاکستانی تاجر اور 3 دیگر غیرملکیوں کو پہلی مرتبہ 5 سال کے لیے ورکنگ ویزا جاری کردیا۔محمد عارف اور افغانستان، اردن اور عراق کے تین شہریوں پر مشتمل پہلے بیچ کو یی وو کی میونسپل پبلک سیکیورٹی بیورو کے ایگزٹ،انٹری ایڈمنسٹریشن آف بیورو کی جانب سے نئی ویزا پالیسی کے تحت فرسٹ کلاس ورک پرمٹ دیا گیا۔خیال رہے کہ اس پالیسی سے پہلے تاجروں کو صرف ایک سال کے لیے ویزا جاری کیا جاتا تھا۔اس حوالے سے محمد عارف نے بتایا کہ وہ اور ان کے اہل خانہ یی وو میں مقیم ہیں اور وہ پاکستان

سے مختلف اشیا کو درآمد کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ مقامی حکومت نے 200 تاجروں کو 5 سال کام کا ویزا جاری کرنے کا وعدہ کیا تھا اور وہ اس پہلے بیچ کا تھے جس کو یی وو انتظامیہ نے پرمٹ جاری کیا۔واضح رہے کہ یی وو صارفین کا سامان خریدنے کے حوالے دنیا کا سب سے بڑا مرکز ہے، جس کا علاقہ 47 لاکھ اسکوائر میٹرز پر ہے، یہاں 70 ہزار بوتھ ہیں اور مختلف اقسام کی 17 لاکھ اشیا فروخت کی جاتی ہیں۔اس کے علاوہ ہر سال بیرون ملک سے 4 لاکھ سے زائد تاجر یی وو آتے ہیں جبکہ 100 ممالک اور علاقوں سے آئے 13 ہزار سے زائد اوورسیز تاجر اس شہر میں رہتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…