اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئےسینئرصحافی عمران یعقوب کا کہنا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کے 2 رازداروں کا آپس میں جھگڑا ہوگیا ہے۔ سابق چیئرمین فشر مین کوآپریٹو سوسائٹی نثار مورائی اور آئی جی جیل خانہ جات نصرت منگن جیل میں لڑ پڑے ۔عمران یعقوب نے اپنے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ سابق صدر آصف علی زرداری کو خبر ملی ہے کہ نثار مورائی
پر پولیس کی حراست میں دباؤ ڈالا جا رہا ہےاور انہیں خدشہ ہے کہ وہ بھی باقی ساتھیوں کی طرح وعدہ معاف گواہ بنیں گے۔جس پر سابق صدر نے نثار مورائی کو خاموش رکھنے کے لیے نصرت منگن کو ذمہ داری سونپی ہےاور جیل میں نثار موائی پر سختی کی جا رہی ہے۔انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ نثار مورائی کے اہلخانہ کی جانب سے خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے جیل میں ان کی جان کو خطرہ ہے۔