ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

کسی وزیر بارے مالی ضابطگی کا سکینڈل سامنے نہیں آیا، ایک روپے کا قرضہ نہیں لیا‘ پنجاب حکومت کی ایک سالہ کارکردگی پر رپورٹ جاری،حیرت انگیز انکشافات

datetime 1  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)پنجاب حکومت نے اپنی ایک سالہ کارکردگی کے حوالے سے رپورٹ جاری کرتے ہوئے پنجاب حکومت کے کسی وزیر کے بارے میں کوئی ایک مالی یا بے ضابطگی کا سکینڈل سامنے نہیں آیا، پنجاب حکومت نے ایک روپے کا بھی قرضہ نہیں لیا اور نواز لیگ کی سابقہ حکومت کی طرف سے چھوڑے گئے1.2 ٹریلین روپے کے قرض کو اتارنے اور اپنے وسائل سے کام کرنے کی نیک نیتی سے کوشش کی ہے،

پنجاب میں پہلی مرتبہ انڈسٹریل پالیسی اور چار نئی ٹیکنیکل یونیورسٹیوں کا قیام عمل میں لایاگیاہے،سپیشل اکنامک زون، سمال انڈسٹری، کاٹج انڈسٹری اور کئی ایک ایسے منصوبے شروع ہوچکے ہیں جو پنجاب کے صنعتی میدان میں انقلاب لائیں گے۔ صوبائی وزیر اطلاعات میاں اسلم اقبال نے ڈائریکٹوریٹ جنرل پبلک ریلیشنز میں پریس کانفرنس میں حکومت کی ایک سالہ کارکردگی پر رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ سابقہ وزیراعلی کے 8 کیمپ آفسز کے مقابلے میں موجودہ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سادگی اور شاہانہ پروٹوکول کے بغیر عوامی خدمت کی نئی مثال قائم کررہے ہیں جس کی ہماری سیاسی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔ہماری ایک سال کی کارکردگی کے لئے یہی کافی ہے کہ پی ٹی آئی کی موجودہ حکومت نے قومی دولت لوٹنے والو ں کو بے نقاب کیاہے اور آئندہ کے لئے قومی خزانے کی لو ٹ مار کا راستہ بند کیاہے۔ ہم نے ان چہروں کو ایکسپوز کیا ہے جن کے پیٹ میں قوم کا نہیں بلکہ لوٹ مار کے پیسے کا درد تھا۔ جنہو ں نے سستی روٹی، لیپ ٹاپ، انر جی منصوبو ں، میٹرو، اورنج لائن ٹرین، آشیانہ اور نام نہاد میگا پراجیکٹ صرف اس لئے شروع کئے کہ ان رقوم کے ذریعے اپنے بیٹوں اور دامادوں کو نواز سکیں، بیرون ملک فلیٹ لے سکیں اور 325 ارب روپے کے صرف ایک اورنج لائن ٹرین کے منصوبے نے جنوبی پنجاب کے تمام فنڈز ہڑپ کرلئے۔

وزیر اطلاعات میاں اسلم اقبال نے کہا کہ نام نہاد وائٹ پیپر شائع کرنے والی نواز لیگ جھوٹ، دروغ گوئی اور الزامات کے علاوہ کچھ نہیں کررہی – مسلسل دس برس پنجاب میں اقتدار میں رہنے اور گزشتہ تیس برسوں سے وفاق او رپنجاب میں باریاں لینے والی نواز لیگ او رپیپلز پارٹی نے ایک دوسرے سے بڑھ چڑھ کر کرپشن کے جھنڈے گاڑھے ان کے وزراء بھی اپنی قیادت کے لئے کرپشن کی خاطر فرنٹ مین بنے رہے جن کے ویڈیو ز موجود ہیں -انہو ں نے کہاکہ یہ سارا ٹبر چور اور

لٹیرا نکلا ہے ان کے داماد، بیٹے، سمدھی، بھانجے اور عزیزوں نے جی بھر کر اپنی جیبیں بھریں، پیپلز پارٹی نے سندھ میں کرپشن کے نئے ریکارڈ قائم کئے -یہ کس منہ سے تحریک انصاف کی حکومت کے ایک سال پر وائٹ پیپر لانے کی بات کرتے ہیں – میاں اسلم اقبال نے کہاکہ ان کی کارستانیاں کھل کر سامنے آچکی ہیں جنہو ں نے عوام کو سبز دکھا کر درحقیقت اپنی اولاد کے لئے لمبا مال سمیٹا- پیپلز پارٹی اور نواز لیگ کا وفاق،پنجاب اور سندھ میں ہر منصوبہ کرپشن کی جیتی جاگتی تصویر ہے اور

ان کو اصل دکھ یہ ہے کہ کیوں تحریک انصاف کے کسی وزیر کا سکینڈل سامنے نہیں آیا – وزیر اطلاعات نے دعوی کیاکہ صرف پنجاب میں وزیراعلی کے دفاتر کے اخراجات میں 60 فیصد کمی کی گئی ہے، دو کروڑ روپے گاڑیو ں کے اخراجات میں بچائے گئے ہیں اور 9 کروڑ روپے کے تحائف گھر لے جانے کی بجائے سرکاری خزانے میں جمع ہوئے ہیں -پنجاب حکومت کی ایک سال کی کارکردگی پر بات کرتے ہوئے وزیراطلاعات پنجاب میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ پنجاب میں

پہلی مرتبہ انڈسٹریل پالیسی اور چار نئی ٹیکنیکل یونیورسٹیوں کا قیام عمل میں لایاگیاہے – سپیشل اکنامک زون، سمال انڈسٹری، کاٹج انڈسٹری اور کئی ایک ایسے منصوبے شروع ہوچکے ہیں جو پنجاب کے صنعتی میدان میں انقلاب لائیں گے جنوبی پنجاب کے لئے مظفر گڑھ او رلیہ میں 20 ہزار ایکڑکا سپیشل اکنامک زون کا منصوبہ گیم چینجر ثابت ہوگا -انہو ں نے اعلان کیا کہ وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق 15 دن بعد کسی فیکٹری میں کوئی انسپکٹر مالکان کو ہراساں کرنے کیلئے داخل نہیں ہوسکے گا –

انہوں نے صحت کے شعبے میں پنجاب 9 نئے ہسپتالو ں کا قیام اور 12 بڑے ہسپتالوں کی ایمرجنسی سمیت کئی ایک منصوبوں کی نشاندہی کی جس سے مریضوں کو بڑے پیمانے پر سہولتیں حاصل ہوں گی – تعلیم کے میدان میں اساتذہ کی ٹرانسفر کیلئے ”ای پالیسی“ اور دیگر اصلاحات کاذکر کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ زراعت، آبپاشی اور دیگر محکموں میں بھی بڑے پیمانے پر ایک سال میں اصلاحات متعارف کرائی گئی ہیں جس سے آنے والوں چار برسوں میں نمایاں نتائج حاصل ہوں گے – ایک سوال کے جواب میں وزیر اطلاعات کا کہنا تھاکہ صحافیوں اور میڈیا ورکرز کیلئے ہیلتھ کارڈز کا اجراء یقینی بنایاجائے گا او ر وہ خود اس معاملے کو کابینہ میں اٹھائیں گے – انہو ں نے کہاکہ ایک دو لاڈلے قیدیوں کے لئے اس لئے خصوصی انتظامات کئے ہیں تاکہ اپوزیشن کو بات کرنے کا موقع نہ مل سکے



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…