بدھ‬‮ ، 27 مئی‬‮‬‮ 2026 

حکومت نے گزشتہ ادوار میں بھرتے ہونے والے اہم سرکاری ادارے کے تمام ملازمین کو مستقل کرنے کا اعلان کردیا

datetime 31  اگست‬‮  2019 |

لاہور (آن لائن) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشیداحمد نے کہا ہے کہ گزشتہ کیبنٹ میٹنگ میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے ہمیں یہ اختیار دیاہے کہ ریلوے اپنے ٹی ایل اے ملازمین کا فیصلہ کرے لہٰذا ٹی ایل اے کے تمام ملازمین کو کنفرم کرنے کا اعلان کرتے ہیں۔ اس سلسلے میں ریلوے افسران کو ہدایت کردی ہے کہ وہ اگلے مہینے کی پہلی تاریخ تک یہ سارا پراسس مکمل کریں۔ ہم نے اس میں ایک آدمی بھی بھرتی نہیں کیا یہ تمام پچھلے دور کی بھرتی ہے۔

کیونکہ آٹھ سے دس سال ان کی سروس ہوگئی ہے اْن کی عمر گزر رہی ہے کسی محکمے میں اتنے سال گزارنے کے بعد ملازمت نہیں ملتی۔ ریلوے ہیڈکوارٹرز میں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ نئی ریکروٹمنٹ کا ہمیں بہت بڑا مسئلہ ہے انڈرمیٹرک آسامیوں کے لیے بی اے، ایم اے اور ایم بی اے لوگ اپلائی کررہے ہیں لیکن کیبنٹ کا فیصلہ ہے کہ ان کا بیلٹ کردیں۔ ہم اپنے لیے کوئی مسئلہ نہیں پیداکرنا چاہتے ہم نے وہاں درخواست دی ہے کہ دوسری آسامیوں کا بھی اسی ماہ کے اندر اندر بیلٹ ہوجائے گا اور یہ بیلٹ ایک بڑا سینئر آفیسر کرے گا۔ ریلوے کی ساتوں ڈویڑنوں میں اسی مہینے میں بیلٹ کردیاجائے گا کیونکہ ہماری سیاست پر اس کا بہت بْرا اثر پڑا ہے۔ چار پانچ ہزار آسامیوں کے لیے 10 سے 12 لاکھ لوگوں نے اپلائی کیاہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریلوے کے پسنجر ٹرینوں کے ڈرائیوروں کو مہینے میں ایک الاؤنس آٹھ ہزار ملتا تھاوہ اس مہینے کی پہلی تاریخ سے بڑھا کر 10 ہزار کردیاگیاہے۔ چھ ستمبر کو بہاولپور ریلوے اسٹیشن کا افتتاح کریں گے اور چھ ستمبر کے دن ہی لاہور سے کراچی کے درمیان چلنے والی جناح ایکسپریس کا کرایہ 500 روپے کم کردیاجائے گا۔ پہلے یہ کرایہ 6500 روپے وصول کیاجاتا تھاجو چھ ستمبر سے 6ہزار روپے ہوجائیگا۔ لاہور کراچی کے لیے دو، دو ٹرینوں کے ریک سٹیڈ بائی رکھیں گے جو ٹرین لیٹ ہوگی اس کی جگہ دوسری ٹرین چلادیں گے تاکہ مسافروں کو دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے اس کے لیے ہمارے ریکس تیار ہوں گے۔

کراچی میں ہمیں بارشوں نے بہت نقصان پہنچایاہے۔ کراچی میں ہونے والی بارشوں نے ہمارے سگنل سسٹم کو بہت نقصان پہنچایا ہے۔ان بارشوں کی وجہ سے پسنجر سیکٹر کی نسبت ہمارا فریٹ سیکٹرزیادہ متاثرہوا ہے۔آنے والے 10دن کے اندر ہم اپنے فریٹ سیکٹر کو بہتر کریں گے۔ کشمیر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ کشمیر کی جدوجہدِ آزادی کے خصوصی سلوگن ٹرینوں پر آویزاں کریں گے۔ میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان

کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتاہوں۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ میں نے ایم ڈی اسٹیشنز شاہ رخ افشار کو ہدایت جاری کی ہے کہ ڈی جی خان اور راجن پور کے اسٹیشنوں کی رینویشن میں جو کمی رہ گئی ہے اس کو مکمل کیاجائے۔ انہوں نے کہا کہ 7 ستمبر کو راجن پور اور ڈی جی خان ریلوے اسٹیشن کا افتتاح کریں گے۔ ننکانہ صاحب کے لیے ہم نے سٹرک کی جگہ دے دی ہے جس دن وزیراعظم پاکستان عمران خان سٹرک کا افتتاح کریں گے اْسی دن ننکانہ صاحب ریلوے اسٹیشن کا بھی افتتاح ہوگا۔



کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…