ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

دفاتر میں پینے کے پانی کا خرچہ بچانے کیلئے سرکاری منرل واٹر تیار،وزیراعظم آفس، جی ایچ کیو اور پارلیمنٹ ہاؤس میں بھی استعمال کیاجائیگا

datetime 31  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) سرکاری دفاتر میں پینے کے پانی کا خرچہ بچانے کے لیے وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے سرکاری منرل واٹر تیار کرلیا ہے۔  پاکستان کونسل آف ریسرچ اینڈ واٹر ریسورسز نے“سیف ڈرنکنگ واٹر”کے نام سے منرل واٹر کی 500 ملی لیٹر کی بوتلیں تیار کرلی ہیں۔تفصیلات کے مطابق سرکاری دفاتر میں پینے کے پانی کا خرچہ بچانے کے لیے وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے سرکاری منرل واٹر تیار کرلیا ہے۔  پاکستان کونسل آف ریسرچ اینڈ واٹر ریسورسز نے“سیف ڈرنکنگ واٹر”کے نام سے منرل واٹر

کی 500 ملی لیٹر کی بوتلیں تیار کرلی ہیں۔سرکاری منرل واٹر ابتدائی طور پر وزیراعظم آفس، جی ایچ کیو اور پارلیمنٹ ہاؤس میں استعمال کے لیے بھیجا جائے گا۔ وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم  عمران خان کی کفایت شعاری مہم کو مدنظر رکھتے ہوئے اعلی معیار کا سستا منرل واٹر متعارف کرایا گیاہے۔انہوں نے کہا کہ سرکاری منرل واٹر پر صرف ایک روپے فی لیٹر خرچہ آئے گا،مستقبل میں تمام سرکاری اداروں میں سرکاری منرل واٹر کا استعمال متعارف کرایا جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…