اتوار‬‮ ، 12 اپریل‬‮ 2026 

روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں مزید کمی،یورو اور برطانوی پاؤنڈ بھی سستا

datetime 31  اگست‬‮  2019 |

کراچی(این این آئی)انٹر بینک میں گذشتہ ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر 157روپے سے گھٹ کر156روپے کی سطح پر آگئی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ ہفتے کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر63پیسے کم ہو گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 157.53روپے سے کم ہو کر156.85روپے اور قیمت فروخت157.58روپے سے کم ہو کر156.95روپے ہو گئی

اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں زیر تبصرہ مدت میں ڈالر کی قدر میں 60پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید157.10روپے سے کم ہو کر156.50روپے اور قیمت فروخت157.60روپے سے کم ہو کر157روپے ہو گئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 2روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے یورو کی قیمت خرید 173.30روپے سے کم ہو کر171روپے اور قیمت فروخت175روپے سے کم ہو کر173روپے ہو گئی اسی طرح1روپے کی کمی سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید191روپے سے کم ہو کر190روپے اور قیمت فروخت193روپے سے کم ہو کر192روپے پر آ گئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی تاہم یورو کی قدر میں 1.80روپے اور برطانوی پاونڈ کی قدر میں 50پیسے کی کمی واقع ہوئی۔ہفتہ کو عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں کمی کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا سستا ہو گیا۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو عالمی صرافہ مارکیٹ میں 6ڈالرکی کمی سے فی اونس سونے کی قیمت1520ڈالر ہو گئی جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا700روپے گھٹ کر88ہزار800روپے کا ہو گیا اسی طرح600روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت76ہزار132روپے ہو گئی۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ ایک ہفتے کے دوران عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اون سونا11ڈالر سستا ہو ا تاہم ملکی صرافہ مارکیٹوں میں اسی مدت کے دوران ایک تولہ سونے کی قیمت میں 200 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 171روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لفظ اضافی ہوتے ہیں


نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…