ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

ترکی اور روس کا باہمی تجارت کا ہدف 100 ارب ڈالر تک پہنچ گیا

datetime 31  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو( آن لائن )ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ترکی اور روس کے درمیان تجارتی حجم 25 ارب ڈالر سے تجاوز کر چکا ہے اور ہمارا ہدف ایک سو ارب ڈالر ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے ماسکو میں روسی ہم منصب ولادیمر پیوٹن کے ہمراہ بین الاقوامی ہوا و خلا بازی نمائش ماکس 2019 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ماکس2019 کو اپنے شعبے میں لیڈر نمائش کے طور پر قبول کرنے کی وضاحت کرنے والے صدر اردوان نے بتایا کہ ‘ہم نے بھی امسال 14 ویں بار بین الاقوامی دفاعی صنعتی نمائش کا

اہتمام کیا ہے، 14 تا 22 ستمبر 2019 کو منعقد ہونے و الی ٹیکنوفیسٹ سرگرمی میں دس لاکھ افراد کی شراکت متوقع ہے، ہم اولین طور پر صدر پیوٹن اور تمام تر روسی عوام کو اس میلے میں شرکت کی دعوت دیتے ہیں۔”انہوں نے کہا کہ ترکی اور روس کے درمیان مخلصانہ و قریبی ڈائیلاگ میں بنیادی اور کثیرالجہتی تعاون کے ساتھ تقویت آرہی ہے، ہم امسال 60 لاکھ روسی سیاحوں کی ترکی آمد کی توقع رکھتے ہیں،ہم نے باہمی تجارت کے موجودہ 25 ارب ڈالر کے تجارتی حجم کو ایک سو ارب ڈالر تک پہنچانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…