جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

محسن عباس بیوی کو دھمکیاں دینے کے مرتکب ہوئے، پولیس رپورٹ

datetime 29  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) پولیس نے عدالت میں پیش کی گئی رپورٹ میں اداکار محسن عباس کو اہلیہ پر پستول تاننے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کی دفعات کے تحت قصوروار قرار دیا ہے۔ایڈیشنل سیشن جج لاہور عظیم شیخ نے اداکار محسن عباس حیدر کے خلاف ان کی اہلیہ فاطمہ سہیل کی جانب سے دھمکیاں دینے اور امانت میں خیانت کرنے کی درخواست پر سماعت کی۔عدالت کے روبرو تھانہ ڈیفنس سی پولیس کے

تفتیشی افسر نے مکمل پولیس رپورٹ پیش کی۔ جس میں محسن عباس کو اپنی بیوی فاطمہ سہیل کو دھمکیاں دینے کی دفعات میں قصور وار ٹھہرایا گیا جبکہ بیوی پر پستول تاننے اور امانت میں خیانت کی دفعات کو پولیس نے خارج کردیا۔تفتیشی افسر کی رپورٹ کے بعد اداکار محسن عباس کے وکیل نے دھمکیاں دینے کی دفعات میں عبوری درخواست ضمانت واپس لینے کی استدعا کی اور عدالت کو بتایا کہ یہ معمولی جرم ہے جس میں عبوری درخواست ضمانت کی ضرورت نہیں۔ عدالت نے محسن عباس کے وکیل کی استدعا کو منظور کرتے ہوئے درخواست ضمانت نمٹا دی۔محسن عباس نے پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے افسوس ہوا کہ فلم انڈسٹری اور میڈیا سے تعلق رکھنے والے افراد نے خاتون کو روتا دیکھ کر اْن کی بات پر یقین کر لیا۔ جن لوگوں نے مجھے ذہنی اذیت دی۔ اب وہ باہر ا?ئیں اور بتائیں اب اْن کا اس بارے میں کیا کہنا ہے۔محسن عباس نے ماڈل نازش جہانگیر سے شادی کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ بھی میرے خلاف ایک سازش ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…