جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

نئے ٹیکسز، ڈالر کی اونچی اڑان سے بیٹریوں کی قیمتوں میں اضافہ

datetime 28  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن ) حکومت کی جانب سے نئے ٹیکسز کے نفاذ اور ڈالر کی اونچی اڑان نے بیٹریوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ کر دیا ہے جس سے شہریوں سمیت دکاندار بھی نالاں ہیں۔ کہتے ہیں کہ حکومت کے ٹیکسز سے ہر طبقہ فکر کے افراد متاثر ہو رہے ہیں۔الیہ مہنگائی کے طوفان میں ضروریات زندگی کی ہر چیز کے نرخوں میں جہاں ہوش ربا اضافہ دیکھا جا رہا ہے وہیں گاڑیوں میں استعمال ہونیوالی بیٹریاں بھی مہنگی ہو چکی ہیں۔گاڑیوں کے علاوہ گرمیوں میں لوڈشیڈنگ کے ستائے عوام گھروں میں یو پی ایس میں بھی بیٹریاں استعمال کرتے ہیں۔

بیٹریوں پر نئے ٹیکسز لگنے کے بعد شہریوں کا کہنا ہے کہ ماضی میں بھی قیمتیں بڑھائی گئیں لیکن موجودہ حکومت نے مہنگائی کی انتہا کر دی ہے۔بیٹریوں کا کاروبار کرنے والوں کا کہنا ہے کہ چند ماہ میں ہی بیٹریوں کی قیمتوں میں 5 سے 12 فیصد تک اضافہ ہو چکا ہے جس سے اس کاروبار سے منسلک افراد نا خوش دکھائی دیتے ہیں۔وفاقی حکومت کی جانب سے روز مرہ استعمال کی ہر شے پر ٹیکس بڑھائے جا رہے ہیں جس سے حکومت کی آمدن بڑھے گی لیکن حکمران اس بات کا خیال بھی رکھیں کہ عوام کی قوت برداشت کا پیمانہ لبریز ہوتا جا رہا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…