اسلام آباد(نیوز ڈیسک)قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 108کے منگوپنڈی پولنگ سٹیشن نمبر 138پر تحریک انصاف کے کارکنوں کا ن لیگ اور جماعت اسلامی کے کارکنوں کے ساتھ جھگڑا، پولنگ کا عمل معطل ہو گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے الزام لگایا گیا کہ ن لیگ کے کارکن دھاندلی میں ملوث ہیں اور وہ ’پرچیاں‘ڈال رہے ہیں تاہم تحریک انصاف کسی بھی قسم کی دھاندلی نہیں ہونے دے گی۔تینوں جماعتوں کے کارکن آمنے سامنے آئے تو پہلے تلخ کلامی ہوئی اور دیکھتے ہی دیکھتے گتھم گتھا ہو گئے لیکن وہاں پر موجود پولیس اہلکار بھی ان کو چھڑاونے کیلئے بیچ میں نہ آئے تاہم بعد ازاں پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کو کنٹرول کرنے کی کوشش شروع کر دی۔
مزید پڑھئے:شہری کا انوکھا احتجاج،ایئرپورٹ پر سب کے سامنے اپنے کپڑے اتار پھینکے کیونکہ۔۔۔