جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

مصباح الحق کرکٹ کمیٹی سے مستعفی،قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے عہدے کیلئے کھل کر سامنے آگئے

datetime 26  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ مصباح الحق نے کرکٹ کمیٹی کے رکن کی حیثیت سے استعفیٰ دیدیا ہے۔ مصباح الحق  قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے عہدے کے لیے درخواست جمع کروانے کے لیے کرکٹ کمیٹی سے مستعفی ہوئے۔ مصباح الحق نے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ پی سی بی ذاکر خان سے پیرکوملاقات کے دوران کرکٹ کمیٹی سے استعفیٰ پیش کیا۔

اس موقع پر مصباح الحق نے کہا کہ میں نے باضابطہ طور پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے لیے درخواست جمع کروائی ہے تاہم درخواست جمع کروانے سے قبل ہی عہدے کے لیے اپنا  نام گردش میں دیکھنا ایک دلچسپ امر رہا۔مصباح الحق نے کہاکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ مختلف اسائنمنٹس پر کام کررہا ہوں۔ کمیٹی کے درخواست پر میں نے قومی کرکٹ ٹیم کی تیاریوں کے لیے پری سیزن کیمپ میں ذمہ داریاں سنبھالیں تھیں۔سابق کپتان نے کہا کہ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے لیے باضابطہ طور پر درخواست دے رہا ہوں۔ انہوں نے کہامجھے اس بات کا ادراک ہے کہ ہیڈ کوچ کے عہدے کے لیے کئی نامور افراد نے درخواست جمع کروائی ہوگی جس کے باعث سخت مقابلے کی توقع ہے۔مصباح الحق نے کہاکہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ کام کرنا کسی شخص کے  لیے بھی ایک خواب ہوتا ہے۔قومی کرکٹ ٹیم کھیل کے تینوں فارمیٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے کی اہلیت رکھتی ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کی خالی آسامی کے لیے 9 اگست کو اشتہار جاری کیا تھا۔ درخواست جمع کرانے کے لیے آخری تاریخ 26 اگست مقرر ہے۔ پی سی بی قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کی تعیناتی کا عمل ستمبر کے آغاز میں مکمل کرلے گاتاکہ نئی تعیناتی 27 ستمبر سے سری لنکا کے خلاف شروع ہونے والی سیریز سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کو جوائن کرلے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…