پیر‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2025 

قائد اعظم ٹرافی میں نو ٹاس کا آپشن دیا جائیگا

datetime 26  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( آن لائن )اب پاکستان میں فرسٹ کلاس میچ ٹاس کے بغیر شروع ہوں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ قائد اعظم ٹرافی میں نو ٹاس کا منفرد تجربہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔انگلینڈ کے بعد پاکستان دوسرا ملک ہوگا جس میں فرسٹ کلاس میچ ٹاس کے بغیر شروع ہوگا۔ مہمان ٹیم کو پہلے بولنگ کا آپشن دیا جائیگا۔پی سی بی ستمبر کے دوسرے ہفتے میں قائد اعظم ٹرافی شروع کرنے کی تیاری کررہا ہے۔

فرسٹ کلاس میچز میں اگر مہمان ٹیم کو پچ سے شکایت ہے اور وہ اپنے مضبوط بولنگ اٹیک سے فائدہ اٹھانا چاہتا ہے تو وہ نو ٹاس کا آپشن استعمال کرسکتا ہے۔نئے سسٹم کے تحت چھ صوبائی ٹیموں کے درمیان ٹورنامنٹ ہوم اینڈ اوے کی بنیاد پر کرایا جائیگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے نظام سے ٹاس کا کردار ختم ہوجائیگا، یہ ایڈوانٹیج وزٹنگ ٹیم کو ہوگا تاہم ون ڈے اور ٹی ٹونٹی میچ روایتی انداز میں ٹاس کے ساتھ ہی ہوں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر دورہ کرنیوالی ٹیم چاہے گی تو اسکے پاس آپشن ہوگا کہ وہ پہلے بولنگ کرسکتی ہے تاہم اگر دونوں ٹیمیں پہلے بیٹنگ کرنا چاہیں گی تو پھر ٹاس کا آپشن استعمال ہوگا۔عام طور پر کرکٹ میچ کا آغاز ٹاس سے ہوتا ہے، میچ شروع ہونے سے تیس منٹ قبل ٹاس ہوتا ہے اور ٹاس جیتنے والی ٹیم پہلے بیٹنگ یا بولنگ کا فیصلہ کرتی ہے۔پی سی بی نئے فرسٹ کلاس سیزن کو پرکشش بنانے کیلئے کئی تجربات کررہی ہے۔نو ٹاس کا فیصلہ سب سے منفرد اور اہم ہوگا۔2016 میں انگلینڈ کے کانٹی میچوں میں ٹاس میں سکے کا استعمال ختم کردیا گیا تھا، انگلش بورڈ یہ تجربہ ٹیسٹ میچوں میں بھی کرنا چاہتا تھا لیکن اسے آئی سی سی میٹنگ میں اس تجویز پر حمایت نہ مل سکی۔ملکی فرسٹ کلاس سیزن کئی سالوں سے مسائل اور مشکلات کی زد میں رہا ہے لیکن پی سی بی نے وزیر اعظم عمران خان کی مشاورت سے نئے سسٹم کو متعارف کرایا ہے ۔

موضوعات:



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…