اسلام آباد(سی پی پی) برطانوی پارلیمانی وفد نے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں مظالم کررہاہے،مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش ہے،کشمیر کے معاملے کا جائزہ لے رہے ہیں،کشمیر کی صورتحال کو دنیا کے سامنے اجاگرکرنا ہوگا،رکن برطانوی وفد نے کہا کہ کشمیر کی صورتحال پر سب کو تحفظات ہیں،خطے میں امن کیلئے
مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے،مسئلہ کشمیرکشمیریوں کی امنگوں کیمطابق ہی حل ہوناچاہیے،آرٹیکل 370اور35اے کا خاتمہ بھارت کا یکطرفہ اقدام ہے،انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیرکئی دہائیوں بعد سلامتی کونسل میں زیربحث آیا،مقبوضہ کشمیر میں نسل کشی کا خدشہ ہے،عالمی برداری کومسئلہ کشمیرپرتوجہ دینی ہوگی،رکن برطانوی وفدنے کہا کہ سلامتی کونسل کو مسئلہ کشمیر پر بتدریج آگے بڑھنا ہوگا۔