اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر مراد سعید کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بند کرنے کی درخواست مسترد ۔نجی ٹی وی کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے معاملے کو اٹھانے پربھارت نے ٹویٹر انتظامیہ سے مراد سعید کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بند کرنے کی درخواست کردی،بھارتی وزارت داخلہ سے شکایت ملنے پر ٹوئٹر انتظامیہ نے
وفاقی وزیر مراد سعید سے رابطہ کیا اوربھارت کی جانب سے مراد سعید کا ٹوئٹر بندکرنے کی درخواست مستردکردی۔یاد رہے وفاقی وزیر نے مقبوضہ وادی کی بدترین صورتحال پر ٹوئٹ کیا تھا،ان کا کہنا ہے کہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر خاموش نہیں رہیں گے،ہم بھارتی جارحیت کو دنیا بھر میں بے نقاب کیا جائیگا۔