بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

2017کے اختتام پر پی آئی اے کی مجموعی آمدنی تقریباً91 ارب جبکہ خسارہ کتنے ارب رہا؟ حیرت انگیز انکشاف

datetime 24  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائنز کے حصص یافتگان کا دوسرا سالانہ عمومی اجلاس صدر و سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک کی صدارت میں منعقد ہوا۔اجلاس میں سال 2017 کے مالی حسابات اور سال 2018 کے مالی حسابات کے لئے بیرونی آڈیٹرز کے تقرر کی منظوری دی گئی۔سال 2017 کے اختتام پر پی آئی اے کی مجموعی آمدنی تقریباً91 ارب جبکہ خسارہ ساڑھے 46 ارب روپے رہا۔اجلاس میں بتایا گیا کہ 2017 میں ایندھن کی قیمتوں میں 14 فیصد اور مالی اخراجات میں 16 فیصد اضافہ رہا۔ائیر مارشل ارشد ملک نے کہا کہ قومی ائیر لائن کے حالات

اب بہتری کی جانب گامزن ہیں تاہم اسکو منافع بخش ہونے میں کچھ وقت ضرور لگے گا۔انہوں نے کہا کہ فضائی بیڑے میں طیاروں کی صورت حال کافی بہتر جا رہی ہے۔مالی حسابات میں تاخیر گزشتہ ادوار کی انتظامی کوتاہی رہی ہے۔ائیر مارشل ارشد ملک نے کہا کہ حصص یافتگان کی شکایات کا ازالہ کیا جائے گا اور انکی تجاویز پر سنجیدگی سے غور کیا جائے گا۔ہمارا رواں حج آپریشن کامیابی سے جاری ہے۔حصص یافتگان نے اجلاس کے ایجنڈے اور سفارشات کی منظوری دی۔ اجلاس میں سی ایف او خلیل اللہ شیخ اور سیکرٹری بورڈ آف ڈرایکٹرز محمد شعیب بھی موجود تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…