جمعرات‬‮ ، 18 جون‬‮ 2026 

جیسی کرنی ویسی بھرنی۔۔۔!!! جج ارشد ملک کیخلاف کارروائی کا آغاز، لاہور ہائیکورٹ نے بڑا قدم اٹھا لیا

datetime 24  اگست‬‮  2019 |

لاہور(آن لائن)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے عدالت کی انتظامی کمیٹی کا اجلاس26اگست کو طلب کر لیا۔ اجلاس میں جج ارشد ملک کی مبینہ وڈیو سے متعلق جائزہ لیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق جج ارشد ملک کے خلاف باقاعدہ کاروائی کا آغاز ہوگیا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کی جانب سے جج ارشد ملک کی خدمات واپس کرنے کے بعد کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے ہائیکورٹ کمیٹی کا اجلاس 26اگست کو طلب کر لیا ہے۔انتظامی کمیٹی 7 ججز

پر مشتمل ہوگی۔ اجلاس کی صدارت چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سردار شمیم خان کریں گے۔کمیٹی میں سینئر جج جسٹس مامون الرشید شیخ، جسٹس قاسم خان، جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی، جسٹس امین الدین خان، جسٹس امیر بھٹی اور جسٹس ملک شہزاد احمد خاں شامل ہوں گے۔جج ارشد ملک کو پہلے ہی اسلام آباد ہائیکورٹ معطل کرکے بطور احتساب عدالت جج عہدہ سے ہٹا چکی ہے۔ کمیٹی جج کو عہدے سے برطرف کرنے یا نہ کرنے سے متعلق فیصلہ کرے گی۔



کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…