لاہور (آن لائن) وفاقی حکومت نے مختلف وفاقی محکمہ جات میں تعینات کرپٹ افسران کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرتے ہوئے پاکستان ریلویز سمیت دیگر مختلف وفاقی محکمے کے سربران سے نیب، انٹی کرپشن اور ایف آئی اے زدہ افسران کی فہرستیں طلب کر لی ہیں۔ اس سلسلے میں چیف ایگزیکٹو افسر ریلوے اور آئی جی پولیس ریلوے سمیت دیگر سرکاری محکموں کے سربراہان کو مراسلے جاری کر دیئے ہیں۔
جس کا مقصد کرپٹ وفاقی افسران کے خلاف جاری انکوائریوں کو جلد سے جلد مکمل کرنا ہے جبکہ دوسری طرف وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مختلف سرکاری محکموں میں ریٹائر ملازمین کو دوبارہ بھرتی کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے صوبائی محکمہ جات کے سربراہان سے تعینات، ریٹائر افسران کی فہرستیں بھی طلب کر لی ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے یہ نوٹس عوامی شکایات کی روشنی میں لیا ہے۔