جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

مقبوضہ کشمیر اور خالستان کو آزاد کریں گے،سکھوں نے بھی بھارت کے خلاف بغاوت کا اعلان کردیا

datetime 23  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) امریکی شہری نے یکجہتی کشمیر ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ مودی یاد رکھو! جب سکھ قوم اٹھتی ہے توبڑے بڑے بھاگ جاتے، بھارت سے خالصتان بھی لیں گے اور مقبوضہ کشمیر بھی لے کردم لیں گے۔سکھ برادری کے نمائندہ ڈاکٹر سردار پرتاب سنگھ نے کہا ہے کہ مودی یاد رکھو!

جب سکھ قوم اٹھتی ہے توبڑے بڑے بھاگ جاتے، بھارت سے خالصتان بھی لیں گے اور مقبوضہ کشمیر بھی لے کردم لیں گے۔ ڈاکٹرسردار پرتاب سنگھ نے یکجہتی کشمیرریلی کے شرکاء  سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی اقدامات کی پرزورمذمت کرتا ہوں۔ انہوں نے کہاکہ میں امن سے محبت کرنے والوں کے ساتھ ہوں، اور ان کی آواز بلند کرتا رہوں گا۔انہوں نے کہاکہ میں بائی پاسپورٹ میں امریکن ہوں لیکن میرے دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتا ہے،امریکن شہری نے یکجہتی کشمیر ریلی کے شرکاء کے نذر دل دل پاکستان، جاں جاں پاکستان کا نغمہ پیش کیا۔سکھ برادری کے نمائندے نے یکجہتی کشمیر کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 18 روز گزر گئے کشمیر میں ظلم و بربریت ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ سکھ کمیونٹی بھارتی مظالم کی سخت الفاظ میں مذمت کرتی ہے،مسلمانوں کے احکامات مکہ سے آتے ہیں تو ہمارے احکامات پاکستان سے آتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم صاحب کی ایک آواز کا انتطار ہے ہم بارڈر پر ہوں گے،ہمارے گورو نانک نے امن کا پیغام دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ مودی اپنی حکومت کے ناشے میں ہے۔انہوں نے کہاکہ مودی تم کبھی بابری مسجد پر حملہ کرتے ہو اور کبھی گولڈن ٹیمپل پر حملہ کرتے ہو۔انہوں نے کہاکہ مودی کے دن کم ہیں ظلم کی جلد ختم ہو گا،مقبوضہ کشمیر اور خالستان کو آزاد کریں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…