منگل‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2025 

مقبوضہ کشمیرمیں کیا ہورہاہے؟ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے بھارتی حکومت کا بھانڈہ پھوڑ دیا،تشویشناک انکشافات‎

datetime 23  اگست‬‮  2019 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی اخبار نیویارک ٹائمزنے مودی سرکارکا بھانڈا پھوڑ دیا، نیو یارک ٹائمز کا کہنا ہے کہ مودی سرکارجوکہتی ہے کشمیر کی صورتحال اس سے مختلف ہے، بھارت کادعویٰ ہے مقبوضہ کشمیر میں زندگی معمول کے مطابق ہے، صرف ایک ہسپتال میں اب تک 60 زخمی لائے گئے ہیں،

امریکی اخبار نے بھارت کا بھانڈہ پھوڑتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج پیلٹ گنزکابے دریغ استعمال کر رہی ہے، اخبار نے مزید کہا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے دنیا حقیقی صورتحال سے بے خبر ہے۔ دوسری جانب امریکی صدرکی بھارتی وزیراعظم سے جی7سربراہ اجلاس میں ملاقات ہوگی، دوران ملاقات مسئلہ کشمیر غالب رہے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور بھارت کے وزیراعظم نریندرمودی کی جی سیون سربراہ اجلاس کی سائیڈ لائن ملاقات میں مسئلہ کشمیر غالب رہے گا۔امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں آرٹیکل 370 سے متعلق بھارتی فیصلے کے علاقائی اثرات ہوں گے۔صدر ٹرمپ کے ایجنڈے سے متعلق صحافیوں کو بریفنگ میں امریکی اہلکار کا کہنا تھا کہ ٹرمپ یہ جانناچاہیں گے کہ نریندرمودی علاقائی کشیدگی کم کرنے اور کشمیر میں انسانی حقوق کے لیے کیا کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔اہلکار کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ تمام فریقوں کو ڈائیلاگ شروع کرنے کے لیے زور دیں گے اور اس بات پر بھی کہ کشمیر میں لگائی گئی پابندیاں اْٹھائی جائیں۔ثالثی سے متعلق اہلکارنے کہا کہ اگر دونوں فریق کشیدگی کم کرنے میں دلچسپی رکھتے ہوں تو امریکی صدر اپنے کردار کے لیے تیار ہیں۔

موضوعات:



کالم



جہانگیری کی جعلی ڈگری


میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…