اسلام آباد (این این آئی)بھارتی فورسز کی لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزیاں،پاک فوج کے منہ توڑ جواب کی بھارتی خود تصدیق کرنے لگے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی صحافی سنیش ایلکس فلپ
نے ٹویٹ میں ایک اوربھارتی فوجی کی ہلاکت کی تصدیق کر دی۔انہوں نے کہاکہ مغربی بنگال کا رہائشی، 34 سالہ بھارتی فوجی نائیک راجب تھاپا پاکستانی فائرنگ سے مارا گیا۔