جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

 بھارتی اخبارات میں شائع پاکستان کو بلیک لسٹ کرنے کی خبریں،ترجمان ایف اے ٹی ایف کاباضابطہ ردعمل سامنے آگیا،دھماکہ خیز اعلان

datetime 23  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وزارت خزانہ نے کہاہے کہ بھارتی اخبارات میں شائع ایف اے ٹی ایف کہ ایشیاء پیسیفک گروپ نے پاکستان کو بلیک لسٹ کر دیا غلط اور بے بنیاد خبر ہے۔ جمعہ کو جاری وزارت خزانہ کے اعلامیہ میں کہاگیاکہ اے پی جی کے آسٹریلیا میں ہونے والے اجلاس میں پاکستان کی تیسری میوچل ایویلیشن رپورٹ کو اختیار کیا گیا۔

اعلامیہ کے مطابق اے پی جی نے پاکستان کے ساتھ مذید تعاون بڑھائے گا۔اعلامیہ کے مطابق تیسری رپورٹ کے تحت پاکستان اپنی پیش رفت سہ ماہی بنیاد پر گروپ کو پیش کرے گا۔دوسری جانب ترجمان ایف اے ٹی ایف نے بھی کہا کہ ایف اے ٹی ایف ایشیا پیسفک گروپ کی جانب سے کسی بھی ملک کو بلیک لسٹ میں شامل نہیں کیا جاتا۔ایف اے ٹی ایف ایشیا پیسیفک گروپ (اے پی جی) نے 18 سے 23 اگست تک آسٹریلیا کے شہر کینبرا میں اپنے اجلاس کے دوران پاکستان کی تیسری باہمی جائزہ رپورٹ منظور کر لی۔اے پی جی کے اعلامیے کے مطابق میٹنگ کیدوران ممبران نے 6 اہم جائزہ رپورٹس منظور کیں۔اعلامیے میں کہا گیا کہ چین، چینی تائپے، ہانگ کانگ، پاکستان، فلپائن اور جزائر سلیمان سے متعلق رپورٹس کا دو روز تک جائزہ لیا گیا اور ان پر بحث کی گئی جب کہ اب انہیں شائع کرنے سے قبل ان کا مزید تفصیلی ریویو کیا جائے گا۔اعلامیے کے مطابق مذکورہ رپورٹس اکتوبر 2019 کے شروع میں اے پی جی کی ویب سائٹ پر شائع ہوں گی۔ وزارت خزانہ نے کہاہے کہ بھارتی اخبارات میں شائع ایف اے ٹی ایف کہ ایشیاء پیسیفک گروپ نے پاکستان کو بلیک لسٹ کر دیا غلط اور بے بنیاد خبر ہے۔ جمعہ کو جاری وزارت خزانہ کے اعلامیہ میں کہاگیاکہ اے پی جی کے آسٹریلیا میں ہونے والے اجلاس میں پاکستان کی تیسری میوچل ایویلیشن رپورٹ کو اختیار کیا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…