منگل‬‮ ، 31 مارچ‬‮ 2026 

صدر ٹرمپ نے امریکی ٹی وی رپورٹر کو جھڑک دیا، چینل پر طرف داری کا الزام

datetime 23  اگست‬‮  2019 |

واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور بعض ٹی وی چینلوں کے درمیان محاذ آرائی کی خبریں تواتر کے ساتھ آتی رہتی ہیں۔گذشتہ روز بھی ایسا ہی ایک واقعہ عالمی میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گیا جب وائٹ ہائوس میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے این بی سی چینل کے نامہ نگار پیٹر الیکذنڈر کو ایک سوال پر جھڑک ڈالا۔ صدر ٹرمپ نے صحافی اور چینل پر فاش جانب داری کا الزام عاید کیا۔وائٹ ہائوس میں پریس کانفرنس میں پہلے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین سے تجار اور دیگر موضوعات پرسوالوں کے جواب دیئے بعد ازاں انہوں نے امریکی ذرائع ابلاغ پر کڑی تنقید کی۔ امریکی صدر

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ این بی سی چینل کا یہ نامہ نگار پرلے درجے کا طرف دار ہے۔ پہلے پہل میں اسے بہت پسند کرتا تھا مگر اب اس کی جانب داری کی وجہ سے اس سے نفرت کرتا ہوں۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ مسٹر پیٹر آپ چاہئیں تواس سے بہتر سوال پوچھ سکتے ہیں مگر آپ ایسا ہرگز نہیں کریں گے کیونکہ اب آپ جانب دار ہیں۔ اسی وجہ سے تو میں ذرائع ابلاغ پراعتبار نہیں کرتا۔اس کے بعد صدر ٹرمپ نے امریکی اخبار پر تنقید کی اور کہا کہ نیویارک ٹائمز سچائی کا دامن چھوڑ چکا ہے۔ اس اخبار نے 2016ء کے امریکی صدارتی انتخابات میں روس کی مبینہ مداخلت کے معاملے میں الجھ کر خود کو متنازع بنا دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا


پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…