جمعرات‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2026 

پاکستان میں پرفارمنس پر تنقید ، میکا سنگھ نے بھارتی میڈیا کو آئینہ دکھادیا

datetime 23  اگست‬‮  2019 |

ممبئی(این این آئی) بھارتی گلوکار میکا سنگھ پاکستان میں پرفارمنس کے حوالے سے کی جانے والی تنقید سے اتنے تنگ آگئے کہ اپنے ہی میڈیا پر چلا اٹھے اورانہیں دوغلی پالیسی اپنانے پر آئینہ دکھایا۔بھارتی گلوکار میکا سنگھ کی چند روز قبل پاکستان میں شادی کی تقریب کے دوران پرفارمنس پر ہندو انتہا پسند اور نفرت انگیز بھارتی میڈیا شدید برہم ہے اور میکا سنگھ کے معافی مانگنے کے باوجود انہیں تنگ کرنے سے باز نہیں آرہا۔

گزشتہ روز میکا سنگھ نے ایک پریس کانفرنس کے دوران پاک بھارت کشیدگی کے اس ماحول میں پاکستان میں پرفارمنس کرنے کو اپنی غلطی قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں نے کشیدگی سے بہت پہلے معاہدہ طے کیاتھا لہٰذا جب مجھے ویزا موصول ہوا تو میں چلا گیا۔ میکا سنگھ نے پاکستان میں پرفارم کرنے پرمعافی مانگتے ہوئے کہا کہ وہ آئندہ یہ غلطی نہیں دہرائیں گے۔میکا سنگھ کی جانب سے پاکستان میں دوبارہ پرفارم نہ کرنے کی یقین دہانی کے باجود بھارتی میڈیا ان پر چڑھ دوڑا اور انہیں اپنے سوالوں سے زچ کرنا شروع کردیا تو میکا سنگھ آپے سے باہر ہوگئے اور اپنے ہی میڈیا کو آئینہ دکھاتے ہوئے کہا کہ کیا آپ لوگوں کو معلوم ہے کہ دو ماہ قبل پاکستانی گلوکار عاطف اسلم اور نیہا ککڑ نے ایک ساتھ پرفارم کیا تھا؟ کیا آپ کو یہ بھی معلوم ہے کہ سونو نگم نے چار ماہ قبل عاطف اسلم کے ساتھ پرفارم کیاتھا؟ تب کسی نے کچھ کیوں نہیں کہا؟میکا سنگھ نے کہا کہ جب میں کچھ کرتاہوں تو میڈیا فوراً اسے پکڑ کر اپنی سرخیاں بنانے میں لگ جاتاہے۔ آپ لوگ چاہتے ہیں کہ مجھے غصہ آئے تاکہ آپ لوگ اسے اپنے چینلز پر دکھائیں اور اپنے اخباروں کی سرخیاں بنائیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…