اسلام آباد (این این آئی) موٹر وے پولیس کی تعیناتی نہ ہونے کے باعث ملتان سکھر موٹر وے ٹریفک کیلئے نہ کھولنے کافیصلہ کیا گیا ۔ یہ بات سینیٹر ہدایت اللہ کی زیر صدارت میں ہونے والے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کے اجلاس میں بتائی گئی ۔
موٹروے پولیس کی تعیناتی نہ ہونے کے باعث سکھر ملتان موٹروے تاخیر کا شکار ہوگیا ۔موٹروے پولیس کی تعیناتی نہ ہونے کے باعث ملتان سکھر موٹروے ٹریفک کے لئے نہ کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ حکام نے بتایاکہ پولیس کی تعیناتی ہونے تک موٹروے عام ٹریفک کے لئے نہیں کھول سکتے۔ حکام نیشنل ہائی وے نے بتایاکہ ملتان سکھر موٹروے کا کام مقررہ وقت سے قبل ہی مکمل کرلیا جائیگا، پروجیکٹ کے مطابق ملتان سکھر موٹروے کا کام دسمبر تک مکمل ہونے تھا۔حکام نے کہاکہ اس وقت موٹروے کا کام مکمل ہو چکا ہے، ٹریفک پولیس کی تعیناتی تک ملتان سکھر موٹروے نہیں کھولا جا سکتا۔ حکام این ایچ اے نے کہاکہ موٹروے پولیس کی تعیناتی ہوتے ہی سکھر ملتان موٹروے عام ٹریفک کے لئے کھول دیا جائیگا۔ سینیٹر بہرہ مند تنگی نے کہاکہ این ایچ اے کے سابق چیئرمین نے کمیٹی ہدایات کی مسلسل خلاف ورزی کی،پشاور اسلام آباد موٹروے پر جانوروں کے سامنے آنے سے حادثات ہو رہے ہیں۔سینیٹر بہرامند تنگی نے کہاکہ جانوروں کو روکنے کیلئے کوئی باڑ نہیں،اس موٹروے پر حادثات کی وجہ سابق چیئرمین این ایچ اے ہیں۔ سینیٹر بہرہ مند تنگی نے کہاکہ سابق این ایچ اے چیئرمین جواد رفیق ملک کیخلاف ہم ایف آئی آر کرائیں گے۔ سینیٹر بہرہ مند تنگی نے کہا کہ سابق چیئرمین این ایچ اے جواد رفیق ملک کے خلاف جس حد تک جانا پڑا میں جاؤں گا۔