اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)گزشتہ دنوں لندن میں شیخ رشید پر انڈے پھینکے گئے اور انہیں مکے مارے گئےتھے ،یہ حملہ کس نے کیا ابتدائی طور پر تو اس سے متعلق کچھ علم نہیں ہو سکا تھا تاہم گزشتہ روز آصف علی خان صدر پیپلز پارٹی یوتھ آرگنائزیشن یورپ اور سمہ ناز جنرل سیکرٹری فار گریٹر لندن ویمنز ونگ نے ایک بیان جاری کیا جس سے اس بات کی تصدیق ہوتی ہے کہ انہوں نے ہی شیخ رشید پر حملہ کیا ۔عوامی مسلم لیگ یو کے کے صدر
سلیم شیخ کا کہنا ہے کہ آصف خان اور سمہ ناز نے دعویٰ کیا ہے کہ شیخ رشید مسلسل انٹرویوز کے دوران ہمارے چیئرمین بلال بھٹو زرداری کے خلاف نازیبا زبان استعمال کر رہے ہیں، انہیں شکر گزار ہونا چاہیے کہ ہم نے صرف انڈے استعمال کیے جو ایسے غیرمہذب سیاستدان سے نمٹنے کا برطانوی طریقہ ہے، انہوں نے یہ شروع کیا اور ہم نے اس کا اختتام کر دیا۔حملہ کرنے والوں کیخلاف مقدمہ کب درج کروایا جائیگا اس کا فیصلہ تاحال نہیں ہو سکا۔