اتوار‬‮ ، 21 ستمبر‬‮ 2025 

جنوبی یمن میں قیام امن کے لیے سعودی عرب کی انتھک کاو شیں قابل تحسین ہیں،اقوام متحدہ ایلچی

datetime 21  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی)اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی برائے یمن مارٹن گریفتھس نے جنوبی یمن میں امن وامان کی بحالی اور استحکام کے لیے سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان کے انتھک کردار کو سراہا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق انھوں نے ایک ٹویٹ میں شہزادہ خالد بن سلمان سے گذشتہ روز اپنی ملاقات کو مفید اور مثبت قرار دیا اور کہا کہ سعودی عرب نے جنوبی یمن میں امن وامان کی بحالی اور

استحکام کے لیے شہزادہ خالد بن سلمان آل سعود کی قیادت میں انتھک کردار ادا کیا ہے۔ہم نے مکالمہ جاری رکھنے کی ضرورت سے اتفاق کیا ہے۔سعودی عرب اور اس کے قریبی اتحادی متحدہ عرب امارات نے جنوبی یمن میں صدر عبد ربہ منصور ہادی کی قانونی حکومت اور جنوبی عبوری کونسل (ایس ٹی سی )کے درمیان بحران کے خاتمے کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے۔ سعودی عرب نے ان کے درمیان تنازع کے حل کے لیے ایک کانفرنس بھی طلب کی ۔ان دونوں ملکوں کی مصالحتی کاوشوں کے بعد ہی یمن کی جنوبی عبوری کونسل نے گذشتہ ہفتے کے روز عدن میں قبضے میں لی گئی سرکاری عمارتوں اور تنصیبات کو خالی کر دیا تھا اورعدن اسپتال ، مرکزی بنک اور دوسری متعدد سرکاری عمارتوں کا کنٹرول یمن کے صدارتی بریگیڈز کے حوالے کردیا تھا۔سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحاد نے یمنی حکومت اور ایس ٹی سی کی فورسز سے فوری جنگ بندی کی اپیل کی تھی اور کہا تھا کہ ان دونوں فریقوں کو آپس میں محاذ آرائی سے گریز کرنا چاہیے اور اتحاد کی ایران کے حمایت یافتہ حوثی شیعہ باغیوں کے خلاف جنگی کامیابیوں کو برقرار رکھنے میں معاونت کرنی چاہیے۔اقوام متحدہ کے مطابق یمن کے دوسرے بڑے شہر اور صدر عبد ربہ منصور ہادی کی قیادت میں حکومت کے عارضی دارالحکومت عدن میں حکومت نواز فورسز اور جنوبی یمن کے علاحدگی پسندوں کے درمیان گذشتہ ہفتے جھڑپوں میں کم سے کم چالیس افراد ہلاک اور دو سو ساٹھ زخمی ہوگئے تھے۔یمنی حکومت نے ایس ٹی سی کیساتھ اس کے سرکاری عمارتوں سے انخلا تک بات چیت سے انکار کردیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…